پی ڈی ایف فائل کو موبائل فون یا کمپیوٹر پرایکسل میں کیسے تبدیل کریں؟

How to
How to Convert PDF to Excel

جیسا کہ پی ڈی ایف ڈاکیومینٹ کے بہت سارے فوائد ہیں ، تاہم پی ڈی ایف میں ٹیبلز میں ترمیم کرنا ناممکن ہے۔ ایسی صورتحال میں جب آپ پی ڈی ایف ڈاکیومینٹ سے ٹیبل نکالنے یا اسپریڈشیٹ میں ترمیم کرنا چاہتے ہوتو آپ کو پی ڈی ایف ڈاکیومینٹ کو .xls فائل میں تبدیل کرنا ہوگا۔ اس مضمون کو پڑہنا جاری رکھیں کیون کہ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پی ڈی ایف کو ایکسل ڈاکیومینٹ میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے ۔

آن لائن پی ڈی ایف کو ایکسل میں تبدیل کرنے کا طریقہ

پہلا طریقہ جس کو ہم تجویز کررہے ہیں وہ بالکل مفت ہے اور تمام بڑے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے جس میں ونڈیوز10، میک او ایس، ایڈروئیڈ اور آئی او ایس شامل ہیں۔ اس طریقے سے آپ کو کسی بھی تھرڈ پارٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

1۔  اس طریقے میں ilovepdf.com کو وزٹ کریں اور پی ڈی ایف ٹو ایکسل سلیکٹ کریں ۔

2۔  اگلی اسکرین پر اپنے ڈوائیس سے فائل منتخب کرنے کےلئے  سلیکٹ پی ڈی ایف  کے اوپر کلک کریں۔

3۔  فائل اپلوڈ ہونے کے بعد، کنورٹ ٹو ایکسل کے اوپر کلک کریں۔

4۔  اس کے بعد اگلی اسکرین پر، تبدیل شدہ ایکسل فائل کو اپنے ڈوائیس میں محفوظ کرنے کےلئے ڈاؤن لوڈ ایکسل کے اوپر کلک کریں۔

5۔ اس ویب سائٹ کے علاوہ،  آپ پی ڈی ایف کو ایکسل میں تبدیل کرنے کےلئے smallpdf.com, pdf2go.com  اور hipdf.com کو بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔

پی ڈی ایف کو اینڈروئیڈ اور آئی فون پر ایکسل میں تبدیل کرنے کا طریقہ

1۔ ایپ اسٹور سے پی ڈی ایف ٹو ایکسل کنورٹر بائی ایئرسلیٹ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ جب کہ اس ایپلی کیشن کو گوگل پلی پر الٹو پی ڈی ایف ٹو ایکسل کنورٹر کہا جاتا ہے۔

2۔ ایک بار جب ایپلی کیشن انسٹال ہوجائےتو اسے اپنے آئی فون پر کھولیں اور وہ پی ڈی ایف  لوڈ کریں جو آپ ایکسل میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

3۔ فائل منتخب ہونے کے بعد، اوپر دائیں طرف کنورٹ کو دبائیں اور کچھ سیکنڈ انتظار کریں۔

4۔ آپ کی نئی اسپریڈ شیٹ اب آپ کے فون پر ڈاؤن لوڈ ہوجائے گی۔ اب آپ مائکروسوفٹ ایکسل یا نمبر سے اس فائل کی ترمیم کرسکتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ کے پاس اینڈروئیڈ فون ہے تو ایپلی کیشن کو کھولین اور پی ڈی ایف لوڈ کریں جس کو آپ ایکسل میں کنورٹ کرنا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایف کو ایکسل میں آف لائن تبدیل کرنے کا طریقہ

آخری طریقہ جو ہم تجویز کرنے جارہے ہیں وہ ایک ادائیگی شدہ طریقہ ہے۔ اگر آپ کو ایڈوب ایکروبیٹ ڈی سی کی میمبرشپ حاصل کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے تو یہ طریقہ استعمال کرسکتے ہیں۔

1۔  اپنے پی ڈی ایف فائل کو ایکروبیٹ ایڈوب میں کھولیں۔

2۔  ٹولز پر جائیں اور ایکسپورٹ پی ڈی ایف پر کلک کریں ۔

3۔   کنورٹ پر کلک کریں اور اسپریڈشیٹ کو اپنے مطلوبہ فارمیٹ کے بطور منتخب کریں۔

4۔ اور ایکسل فارمیٹ میں نئی فائل کو محفوظ کرنے کےلئے ایکسپورٹ پر کلک کریں۔