آنر وی 30 اور آنر وی 30 پرو 5G ٹیکنالاجی اور 40 میگا پکسل ٹرپل کیمرے کے ساتھ آگیا ہے

Mobile Phones
Honor v30 and V30 pro

ہواوے نے آنر سیریز کے اپر مڈ رینج کے فونس آنر وی 30 اور آنر وی 30 پرو کو آج چائنا کے بیجنگ شہر میں باضابطہ طور پر رلیز کردیا ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا 5G ٹیکنالاجی والا فون ہے جو پانچ کیمروں کے ساتھ آیا ہے ان میں دو فرنٹ ہیں اور تین بیک کیمراز ہیں۔

آنر وی رینج والے یہ فون گلوبلی ویو سیریز میں رلیز کئے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے View 20 کو بھی رلیز کیا گیا ہے جو ہواوی کی جدید ترین ٹیکنالاجی 48 میگا پکسل کیمرا، کرن 980 کا پروسیسر اور ہول پنچ سلیفی کیمرا کا استعمال کررہا ہے۔

وی 30 پرو میں 6.57 انچ کی کی ایل سی ڈی فل ایچ ڈی ریزولیشن 1080p کی اسکرین ہے۔ جس میں ڈبل وائڈ ہول پنچ کٹ آئوٹ ہے جو سیمسنگ گلیکسی ایس 10 پلس کی طرح ہے۔آنر 20 اور آنر 20 پرو کی طرح فنگرپرنٹ اسکینربھی سائیڈ میں لگایا گیا ہے.

honor v30 pro with tripple camera
Honor v30 pro with tripple camera

تاہم اس کے علاوہ اس فون میں 8 میگا پکسل کی سیلفی کیمرا اور 40 میگا پکسل کی بیک کیمرا کو شامل ہے جس میں 32 میگا پکسل کا یونٹ بھی لگایا گیا ہے۔
اس کی دیگرخصوصیات میں 4100mAh کی بیٹری شامل ہے جو 40W چارجنگ سے 30 منٹ میں 70 فیصد بیٹری کو چارج کرنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ جو یقینا اوپو کی طرح اتنا تیز نہیں ہے لیکن پھر بھی وسیع تر مارکیٹ میں کامیٹیٹو سمجھا جارہا ہے۔

اس فون میں 27W وائرلیس چارجنگ کی بھی خصوصیات دی گئی ہے جو آدھے گھنٹے میں 52 فیصد بیٹری چارج کرسکتا ہے۔

وی 30 پرو میں ہواوے کے کیرن 990 5G پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے ۔ جب کہ ریگیولر وی 30 میں کیرن 990 پروسیسر اور ایک علیحدہ سے بیرونگ 5000 5G موڈیم لگایا گیا ہے۔

ان دونوں فونس کے درمیان ایک اور فرق یہ ہے کہ وی 30 پرو میں ہائر ریزولیشن 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جب کہ وی 30 میں 8 میگا پکسل کا سینسر ہے ۔

وی 30 پرو کی قیمت 128GB اسٹوریج اور 8GB RAM کے ساتھ $550 ہے جو پاکستانی 86,000 روپیہ بنتے ہیں۔ جب کہ 8GB RAM اور 256GB اسٹوریج کے ساتھ $600 کا ہے۔

اور نان پرو یعنی ریگیولر V30 کی قیمت 128GB اسٹوریج اور 6GB RAM کے ساتھ $370 ہے جو پاکستانی 57,800 روپیہ بنتے ہیں۔ جب کہ 8GB RAM اور 128GB اسٹوریج کے ساتھ $525 کا ہے۔

یہ فون ابتدائی طور چار رنگوں میں آرہا ہے جس میں اورنج، پیرل وائٹ، بلیو اور بلیک شامل ہیں جب کہ اس فون کا چین سے باہر رلیز کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہ سکتے کہ مارکیٹ میں کب آئے گا۔