میٹ 30 پرو گوگل موبائل سروسز کے بغیر رلیز ہونے والا پہلا ہواوے سمارٹ فون بن گیا ہے

Mobile Phones
Huawei Mate 30 pro without Google Services

چائینیز سمارٹ فون کمپنی ہواوے نے تصدیق کی ہے کہ گوگل ایپس تک رسائی کے بغیر اپنا پہلا سمارٹ فون رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ میں رلیز کیا جائے گا۔

ہواوے میٹ 30 پرو جو برطانیہ میں 899 پائونڈ میں فروخت کیا جائے گا، جس کو گزشتہ سال ستمبر میں رلیز کیا گیا تھا۔ لیکن یوٹیوب، جی میل اور گوگل میپ جیسی ایپس کی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے برطانیا میں رلیز نہیں ہوسکا۔

آمریکہ کی طرف سے لگائے گئے تجارتی پابندیوں کی وجہ سے ہواوے میٹ 30 پرو گوگل کے ایپس کے مکمل سوٹ کو سپورٹ نہیں کرپائےگا۔

گذشتہ سال مئی میں آمریکا نے ہواوے کو بلیک لسٹ کیا تھا اور الزامات لگائے گئے تھے کہ یہ کمپنی آمریکی قومی سلامتی کےلئے خطرہ ہے ، جس کی ہواوے نے تردید کی تھی۔

نیا میٹ 30 پرو لہذا برطانیہ میں EMUI 10 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا، جوAndroid 10 پر مبنی ہواوے کا اپنا سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم ہے۔

لیکن اس سمارٹ فون کو گوگل پلی اسٹور تک رسائی حاصل نہیں ہے، جو اینڈرائیڈ پر دستیاب لاکھوں ایپس کی میزبانی کرتا ہے۔ لہذا ہواوے نے بطور متبادل  اپنی “ہواوے ایپ گیلری” کو فروغ اور بڑہاوا دیا ہے۔

میٹ 30 پرو 6.53 انچ ڈسپلے اور قواڈرپل ریئر کیمرا سسٹم کے ساتھ آتا ہے جس میں 40 میگا پگزل کے دو لینس، ایک آٹھ میگا پگزل کا لینس اور تھری ڈی ڈیپتھ سینسنگ کیمرا بھی شامل ہے۔

ہواوے میٹ 30 پرو 5G کو سپورٹ کرنے والا سمارٹ فون ہے جس کی پاکستان میں قیمت 200,000 بتائی جارہی ہے۔ اس فون کو 4200mAh بیٹری کی صلاحیت سے لیس کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 128 جی بی انٹرنل میمری کے ساتھ 6 جی بی ریم ہوگی جب کہ 256 جی بی انٹرنل میمری کے ساتھ 8 جی بی ریم ہوگی۔

Source: dailymail