ٹرپل کیمرے والا Huawei Y9s کم ڈسپلے کے ساتھ مارکیٹ مٰیں آگیا ہے

Mobile Phones
Huawei Y9s with tripple camera

شینزین چین : ہواوی نے Huawei Y9s  کے نام سے ایک نئے فون لانے کا اعلان کیا ہے جو حقیقت میں Honor 9X سے ملتا جلتا ہے۔ ہواوی نے اس موبائیل کو 6.59” notch-less display کے ساتھ بنایا ہے جو اسکرین سے باڈی تک 91 فیصد حصے کو کور کرتا ہے، 1080p resolution اور pixel density بھی 391ppi بتائی جارہی ہے۔

اس موبائیل فون کو Anroid Pie-based EMUI 9.1 آپریٹنگ سسٹم، 6GB RAM اور 128GB Storage سے لیس کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 512GB  تک مائکروکارڈ کے ذریعے اسٹوریج میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

فوٹوگرافی کےلئے Y9s میں 16MP سیلفی کیمرا کو پاپ اپ میکنیزم پہ لگایا گیا ہے۔ اور تین کیمراز کا ایک سیٹ بیک سائیڈ پہ لگایا گیا ہے جس میں 48MP کی مین کیمرا ہے، 8MP کی الٹراوائیڈ اور 2MP کی depth sensor modules والی کیمرا بھی شامل ہے۔

Y9s کے سائیڈ میں آواز کے بٹن کے نیچے پاور کے بٹن پہ فنگر پرنٹ ریڈر کی بھی خصوصیات دی گئی ہیں۔ یہ موبائیل ہلکے کالے کلر اور کروسٹل کلر میں آئے گا اور 4000 mAh کی بیٹری ہے جو USB-C سے پاور حاصل کرے گی۔ اس موبائیل کو کچھ عرب ممالک میں رلیز کیا گیا ہے جس کی قیمت 239 ڈالر بتائی جا رہی ہے جب کہ دیگر ممالک میں اس کی فروخت کی تاریخ اور دستیابی فی الحال نامعلوم ہے۔