ویوو کا چھوٹا برانڈ آئی کیو 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالاجی کو آگست میں متعارف کرائے گا

Mobile Phones
iQOO 120W Fast Charging Technology

ایک رپورٹ کے مطابق ویوو آئی کیو(Vivo iQOO) نے آج اپنی 120W الٹرا فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کی رونمائی کردی ہے۔  اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نئی چارجنگ ٹیکنالاجی صرف 15 منٹ میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کو پوری طرح سے چارج کرسکے گی۔

ویوو کے سب برانڈ آئی کیو، جس کے پاس پہلے ہی تیز رفتار چارجنگ کی ٹیکنالاجی کے ویریئنٹ موجود تھے ، جس کو سب سے پہلے چین کے شنگھائی شہر میں 2019 موبائل ورلڈ کانگریس میں 120W فاسٹ چارجنگ  کو متعارف کروایا گیا تھا۔

ایسا لگتا ہے کہ فاسٹ چارجرس سب کےلئے اہمیت کے حامل بن گئے ہیں، کیوں کہ حریف برانڈ اوپو نے بھی اپنی 125W فاسٹ چارجنگ ٹیکنالاجی لانے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ 15 جولائی کو متعارف کروائے گا۔

آئی کیو برانڈ نے کہا ہے کہ اس کی 120W چارجنگ ٹیکنالاجی چار منٹ میں چار ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کا 50 فیصد چارج کرسکتی ہے اور 15 منٹ میں مکمل چارج کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ آئی کیو کے پاس پہلے بھی تیز رفتار چارجنگ کے بہت سارے موڈل موجود ہیں، جس میں 33W,44W اور 55W کی ٹیکنالاجی شامل ہے۔

پچھلے سال، آئی کیو نے سب سے پہلے موبائل ورلڈ کانگریس میں 120W فاسٹ چارجنگ ٹیکنالاجی کے بارے میں بات کی تھی۔ چناچہ یہ ٹیکنالاجی ابھی تک بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں نہیں آسکی، لیکن اب باقائدگی سے بڑے پیمانے پر رول آئوٹ کیا جائےگا۔

رپورٹس کے مطابق، 120W والی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالاجی والا آئی کیو موبائل فون آگست میں رلیز کیا جائے گا۔ جب کہ کچھ لیکس کے مطابق یہ فون اندرونی درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کےلئے سپر وی سی لکیوڈ کولنگ ٹیکنالاجی کے ساتھ آسکتا ہے۔