سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے موبائل فونس کی فروخت 21 آگست سے شروع ہوجائے گی

Mobile Phones
Samsung Galaxy Note 20

سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 (Samsung Galaxy Note 20)سیریز کے موبائل فونس 21 آگست کو فروخت کےلئے مارکیٹ میں آجائیں گے۔

کمپنی کا سالانہ ایونٹ 5 آگست کو ہوگا۔ حالانکہ ابھی تک جنوبی کوریں فرم سام سنگ کی جانب سے اس تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ کورونا وائرس وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ اس ایونٹ کو آن لائن کیاجائے گا۔

نوٹ 20 سیریز کے علاوہ، بتایا جارہا ہے کہ سام سنگ اپنے دوسرے ماڈرن فولڈیبل ماڈلز کو بھی اسی آن لائن پروگرام میں لانچ کرے گا۔

جنوبی کورین ای ٹی نیوز کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 کو 5 آگست کو رلیز کیا جائے گا اور کچھ دن بعد یعنی 21 آگست کو جنوبی کورین مارکیٹ میں فروخت کےلئے آجائے گا۔

عام طور پر سام سنگ آمریکہ سمیت دنیا بھر کے دیگر کلیدی بازاروں کے ساتھ ساتھ، پہلے جنوبی کوریا میں اپنے پہلے فلیگشپ موڈلس کی رونمائی کرتا ہے۔ لہذا یہ توقع کی جارہی ہے کہ پوری دنیا کے صارفین کو اسی تاریخ پر ماڈل خریدنے کا موقع مل سکے گا۔

گلیکسی نوٹ 20 اور گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کے ساتھ ، سام سنگ گلیکسی فولڈ 2 اور گلیکسی زیڈ فلپ  5 جی کو بھی 5 آگست پہ ہونے والے آن لائن ایونٹ پہ رونمائی کرے گا۔

اگرچہ با ضابطہ طور پر مارکیٹ میں رونمائی کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے، تاہم اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں تمام ماڈلز کے صرف 5 جی ویریئنٹ کی رونمائی کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 مکمل ایچ ڈی فلیٹ اسکرین اور 60Hz ریفریش ریٹ میں آئے گا۔ یہ ڈوائیسز بلیک، کاپر، وائٹ/گرے اور منٹ گرین کلر میں رلیز ہونے کی امید ہے۔

دوسری طرف، گلیکسی نوٹ 20 الٹرا میں ایس پین اسٹائلس کی توقع کی جارہی ہے۔ اس میں ریکٹینگیولر ریئر کیمرا ماڈیول بھی ہوگا جس میں پیری اسکوپ طرز کا لینس سیٹ اپ موجود ہوگا جو اسپیس زوم کی خصوصیت کو زیادہ بہتر بناتا ہے۔ اس کا استعمال کرتے ہوئے کیمرا کو 100 مرتبہ زوم کیا جا سکتا ہے۔

گلیکسی فولڈ 2 کو گلیکسی فولڈ ماڈل کا سکسیسر قرار دیا گیا ہے۔ جس میں اصل گلیکسی فولڈ کے مقابلے میں بہتر کیمرا اور بڑے بیرونی ڈسپلے سے آراستہ کیا گیا ہے۔

گلیکسی زیڈ فلپ 5 جی دو بیٹریوں کے ساتھ آنے کی امید ہے جس کی کل کیپسٹی 3,200mAh بتائی جارہی  ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس فون میں 6.7 انچ AMOLED ڈسپلےکے ساتھ ساتھ سیکنڈری 1.05 انچ کی AMOLED اسکرین بھی پیش کی جائے گی۔