سیمسنگ گیلکسی S20 الٹرا دنیا کا سب سے زیادہ میگا پگزل والا موبائل فون

Mobile Phones
Samsung galaxy S20 Ultra smartphone

سیمسنگ کے گیلکسی ایس 20 الٹرا میں وہ تمام اسٹف موجود ہیں جو ایک عام فون میں موجود نہیں ہیں اس نئے فون  کی قیمت$1400  ہے جو دنیا کی بھترین اسکرین، 5G کنیکٹیوٹی اور ایک نئی ای آئی بیسڈ کیمرے کی وجہ سے پوری مارکیٹ میں چھاگیا ہے۔

سیمسنگ کی اس نیوں لائن اپ میں گیلکسی ایس 20 (Galaxy S20 )، گیلکسی ایس 20 پلس(Galaxy S20 Plus) اور گیلکسی ایس 20 الٹرا(Galaxy S20 Ultra) شامل ہیں ان فونس کو جمعے کے روز آمریکہ میں لانچ کیا گیا ہے۔

اس کی کیمرا جس کو 100x تک زوم کیا جا سکتا ہے جس میں سافٹویئر اور ہارڈویئر زومنگ ٹیکنالاجی کا استعمال کیا گیا ہے اگرچہ یہ تصویر دہندلی ضرور ہوتی ہے۔ لیکن اگر 4x یا 10x تک زوم کیا جائے تو واضع تصویر لے سکتے ہیں جو آئی فون 11 پرو کے 2x زوم سے بھتر ہے۔

جب کہ سیمسنگ کےلئے پریمیم مارکیٹ اتنی بڑی نہیں ہے جتنی ایپل کےلئے ہے، عام طور پر سیمسنگ کی بیسٹ سیلنگ پراڈکٹ بھی مڈرینج اور کم قیمت والے فون ہیں۔

 لیکن سیمسنگ مستقل طور پر ایپل کے نئے آئیڈیاز کو لے کے مارکیٹ میں شکست دینے کی کوشش کرتا رہا ہے چاہے وہ آئیڈیاز کام کریں یا نا کریں۔ اس وقت سیمسنگ 5G سے ایپل کو مارکیٹ میں ہرانے کی کوشش کررہا ہے۔

سیمسنگ کے اس سمارٹ فون میں ایک موڈ 120hz شامل کیا گیا ہے جو بطور ڈیفالٹ آف ہوتا ہے لیکن جب آن ہوتا ہے تو  اسکرولنگ کے ایکسپریئنس میں زیادہ بہتری آجاتی ہے اور اس کے علاوہ گیمس اور ایپس کا اسکرین ایکسپرینس انتہائی دلچسپ ہوجاتا ہے۔

 جب کہ 120hz کا موڈ اسکرین پر چلنی والی اینیمیشن کو تیزی سے ریفریش کردیتا ہے۔ یہی فیچر ایپل کے iPad Pro میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس کا کیمرا بہت مزے کا ہے اس میں سنگل شاٹ نامی ایک نئی خصوصیت کو شامل کیا گیا ہے جو دس سیکنڈ کے اندر بہت بڑی تعداد میں پکچرس اور وڈیوز کو لی سکتی ہے۔

سیمسنگ کے اس موبائل میں 108 میگا پگزل کا کیمرا بھی شامل ہے۔ جو میگا پگزل زوم اور کیمرا کی دیگر خصوصیات میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ عام طور پر بہت سارے پگزل والے کیمراز کم روشنی والی پکچر لیتے ہیں۔

 لیکن سیمسنگ پردے کے پیچھے ایک میجک ٹیکنالاجی کو استعمال کررہا ہے جس کو پگزل بائینگ کہا جاتا ہے جو 9 پگزل کو جوڑ کر ایسی بڑی تصویر تیار کرتا ہے جس سے زیادہ روشنی والی پکچر بن جاتی ہے جو بلکل صاف نظر آتی ہے۔

اگر پرفارمنس کے حساب سے دیکھا جائے تو گیلکسی ایس 20 الٹرا نئی اور تیزترین کوالکوم   (Qualcomm)پروسیسر کی وجہ سے بہت تیز چلتا ہے ایک ہی وقت میں 3 ایپس کو بغیر لوڈنگ کے پن کرسکتے ہیں۔

یہ فون 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے اس میں 1 ٹی بی تک کا میمری کارڈ شامل کرسکتے ہیں، جب کہ 5000mAh کی بیٹری بھی لگائی گئی ہے اور 16 جی بی ریم اور تیز وائرلیس چارجنگ کی فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔  مزید فیچرز کو نیچے والے ٹیبل سے دیکھا جا سکتا ہے۔