سامسنگ W20 5G سمارٹ فون کو نومبر میں لانچ کرے گا۔

Mobile Phones
Samsung W20 5G

سامسنگ گلیکسی فولڈ کو لانچ کرنے کے بعد بہت ساری افواہیں سسنے کو مل رہی ہیں کہ وہ زیادہ فولڈیبل سمارٹ فون پر کام کررہا ہے جو ممکنہ طور پر سستے بھی ہوں گے۔ سوشل ویبسائیٹ ویبو کی ایک حالیہ پوسٹ کے مطابق کمپنی نومبر میں W سیریز میں ایک نیا فولڈیبل فون متعارف کروا رہی ہے جس کا نام Samsung W20 5G ہوگا۔
چائنا ٹیلیکام کی اس پوسٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غالبا یہ سامسنگ کا نیا فون Samsung W2019 کی سیریز کا دوسرا فون ہوگا جو گذشتہ سال اسی وقت لانچ کیا گیا تھا۔ تاہم اس بار فزیکل کی پیڈ کے بجائے فل ڈسپلی میں آئے گا جو گلیکسی فولڈ کی طرح آدھے حصے تک فولڈ ہوگا۔
اس فون کی ہونے والی لیکس کے مطابق 512GB انٹرنل اسٹوریج ہوگا سیاہ اور سفید رنگ کے ماڈل کے ساتھ سنیپ ڈریگن 855 اور سنیپ ڈریگن 855 پلس کا پروسیسر ہوگا۔ جب کہ W2019 کے مقابلے میں قیمت میں معمولی اضافہ کے ساتھ آئے گا۔

یاد رہے کہ سامسنگ W20 5G کو نومبر میں لارہا ہے جب کہ موٹرولا کا Razr foldable phone بھی 13 نومبر کو منظر عام پہ آئے گا۔ موٹرولا کے اس فون کی لیک ہونے والی تازہ ترین تصویروں میں Razr foldable phone کو فولڈنگ ڈسپلی میں دکھایا گیا ہے امید ہے کہ جلد ہی ان سمارٹ فونس کی تفصیلات سامنے آجائیں گی۔