مستقبل میں کیسے ہونگے گھر: الون مسک نے کیا کہا؟

Mobile Phones
Tesla : Solar Glass Roof tiles

پالوآلٹو ، کیلیفورنیا : ایلون مسک  ایک بار پھر گھروں کی چھتوں کو  لگائے جانے والے  ٹیسلا سولر روف ٹائیلس کو ایک نئی ڈزائین کے ساتھ متعارف کروا رہا ہے جس کی وارنٹی پچیس سے تیس سال بتائی جارہی ہے۔

نئی چھت کے ڈزائن پر دس کلو واٹ شمشی توانائی کی حامل دو ہزار مربع فٹ کی چھت کےلیے لگ بھگ 42،500 ڈالر کی لاگت آئے گی جس میں تقریبا ایک مربع فٹ 21 ڈالر کا پڑے گا۔

ٹیسلا کا سولر چھتوں کے ٹائیلس کی ڈزائن کا یہ تیسرا ورژن ہے جو کمپنی کے مطابق دوسرے ورژن سے کہیں زیادہ سستہ اور تیز تر ہے۔

الون مسک جو ایک کامیاب آمریکن ارب پتی بزنس مین ہے جو دنیا کی سب سے بڑی پرائیوٹ اسپیس کمپنی اسپیس ایکس(SpaceX) اور  ٹیسلا موٹرس کے سی ای او ہیں ۔ ٹیسلا  الیکٹرک موٹرس بنانے  والی ایک کمپنی ہے جس کا ایک نیا پروجیکٹ سولر روفس کا بھی ہے۔ جس کو 2017 میں متعارف کروایا گیا تھا۔  الون مسک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چھتوں کےلیے توانائی جمع نہ کرنا عجیب ہوگا۔

ٹیسلا کے مطابق نئی سولر چھت پچھلی چھتوں کے بجاء زیادہ آسان، تیز اور جٹادار ہیں جو نہ صرف گھر کی چھت ہوگی بلکہ ایک بجلی گھر کا بھی کام کرے گی۔   کمپنی ایک ہفتہ میں  ایک ہزار چھتیں لگانی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔