کیا موسمی تبدیلی بھی اسٹریم جیٹ کی تبدیلی کا سبب بن رہی ہے؟

Climate Change
Stream jet

جب موسم کی شدت حد سے زیادہ بڑہ جائے تو دو چیزیں اکثر زیر بحث آتی ہیں۔ جس میں ایک تو موسمیاتی تبدیلی ہے اور دوسری جیٹ اسٹریم ہے۔ بہت سارے لوگوں نے خدشات کا اظھار کیا ہے کہ تیزی سے پگھلنے والا  آرکٹک اب جیٹ اسٹریم کو پریشان کررہا ہے جو شدید خرابوں موسموں کو جنم دے رہا ہے جب کہ بہت سارے لوگوں کا ماننا ہے کہ موسمی تبدیلی ہی جیٹ اسٹریم کو چھیڑ رہی ہے۔

جب کہ جیٹ اسٹریم شمالی نصف کرہ ارض (Northern hemisphere) کی تیز ترین ہوا کا دباؤ ہے جو مغرت سے مشرق تک آدہی دنیا تک پہلا ہوا ہے یعنی گرم ترین علایقوں سے لیکر آرکیٹک تک کا حصہ۔ یہ تیز ہوائیں تقریبا 10 کلومیٹر کی اونچائی کے قریب ہیں جہاں پہ طیارے اڑتے ہیں۔ جب کہ جیٹ اسٹریم کی تہہ نیچی زمین تک پہچ سکتی ہے جو بہت خطرناک قسم کی ہوائیں پیدا کرسکتی ہیں۔

جیٹ اسٹریم گرم خطوں اور سرد قطبی ہوائوں کے بیچ میں ایک تیز تر تقسیم کرنے والی لائن تشکیل دیتا ہے۔ جس میں تیز ہوائیں کئی سو کلومیٹر تک پہلی ہوئی ہوتی ہیں جو اپنا راستہ دنیا بھر میں پہلاتا ہے کبھی کبھی گرم خطوں کو چھوتا ہے تو کبھی کبھی قبطی خطون کو کھرچتا ہے۔

Jet stream range

Pacific Ocean temperatures to warm, the jet stream brings stormier weather in winter. Credit: climate.gov

نتیجتنا اس اسٹریم جیٹ کا پورے ھیمی اسفیئر پر بہت بڑے اثرات پڑسکتے ہیں۔ اگر یہ آپ کے علائقوں کے اوپر گذرتا ہے تو اس کے ساتھ آنے والے طوفان بہت خطرناک ہوسکتے ہیں۔ اس کی ایک حالیہ مثال نومبر میں شمالی انگلینڈ اور اٹلی میں شدید سیلاب جیٹ کی تبدیلی سے ہوا ہے اس کے علاوہ 2010 میں پاکستان میں آنے والا سیلاب بھی جیٹ اسٹریم کے باعث ہوا تھا۔

اگر اسٹریم جیٹ آپ کے علائقوں کے شمال سے گذرتا ہے تو آپ کا علائقا گرم، ہیٹ ویوز اور خشک سالی کے زون میں آجائے گا یہ کہا جائے کہ خشک سالی اکثر جیٹ کے جنوب والے علائقوں پہ ہوگی۔

Jet stream vs climate change
The northern hemisphere jet stream crossing Cape Breton Island Eastern Canada. Credit: NASA/Wikimedia Commons

اسٹریم جیٹ تو ہمیشہ مختلف جگہوں پہ ہوتا رہتا ہے اور اس نے ہمارے موسموں کو اکثر متاثر کیا ہے لیکن اب تو موسمی تبدیلی بھی ہمارے موسموں پر بہت بڑا اثر ڈال رہی ہے۔ جب اسٹریم جیٹ کے اثرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں ایک ساتھ ہونے لگیں تو ریکارڈ توڑ گرمی، سیلاب اور قحط سالی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بات صاف اور بخوبی معلوم ہے کہ موسمی تبدیلی اور اسٹریم جیٹ ساتھ مل کے انتہائی خراب موسمی واقعات کا سبب بن رہے ہیں۔ لیکن کیا موسمی تبدیلی اسٹریم جیٹ کے طرز عمل کو براہ راست تبدیل کررہی ہے اس کا جواب دینا کافی مشکل ہے۔ ماھرین کا خیال ہے کہ اگر اس طرح سے موسمی تبدیلی اسٹریم جیٹ کو تبدیل کررہی ہے تو یہ سب کچھ ہماری دنیا کےلئے بہت خطرناک ہوگا۔