موبائیل کی سائز جتنا الٹراسائونڈ اسکینر میڈیکل فیلڈ میں انقلاب لاسکتا ہے!

Health and Medicine
Butterfly iQ handheld ultrasound scanner

یورپ کے کچھ ممالک میں میں ایک نیا آل ان ون پاکیٹ سائز موبائیل سے منسک ایک ایسے الٹراسائونڈ اسکینر کو متعارف کروایا گیا ہے جس کو میڈیکل ٹیکنالاجی میں انقلابی اقتدام سمجھا جا رہا ہے یہ بٹرفلائی آئی کیو (Butterfly iQ) نامی الٹرسائونڈ ڈوائیس جو پورے جسم کی الٹراسائونڈ کرسکتا ہے جس کو دنیا کا پہلا پورٹیبل ڈوائیس کہا جارہا ہے جس کو جیب میں بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔

اس الٹراسائونڈ سسٹم کو ڈاکٹر کے سمارٹ فون سے لگایا جا سکتا ہے بجاء کسی اضافی مشنری اور ہارڈویئر کے ایک ہی پروب میں ساری معلومات دے دیتا ہے۔ اس کی ریٹیل قیمت 1700 پاونڈ بتائی جا رہی ہے۔ جو موجودہ پورٹیبل الٹراسائونڈ ڈوائیسز سے کہیں زیادہ آسان اور سستا ہے۔

جہان تک سوال ہے پورٹیبل الٹراسائونڈ ڈوائیسز کا تو اس سے پہلے بھی بہت سارے پورٹیبل ڈوائسز مارکیٹ میں پڑے ہیں جس میں جسم کے مختلف حصوں کو اسکین کرنے کےلیے ایک سے زیادہ پروب کرنے پڑتے تھے جو کافی مہنگا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اس نئے آنے والے ڈوائیس میں یہ خوبی ہے کہ ہر چیز ایک ہی پروب میں کردیتا ہے۔

بٹرفلائی آئی کیو کو پہلے ہی آمریکہ میں استعمال کیا جارہا ہے ایف ڈی ای کی منظوری کے بعد 13 مختلف علائقوں میں استعمال کیا جارہا ہے اور برطانیا کے بہت سارے علائقوں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

بنانے والی ٹیم کے مطابق بٹرفلائی ڈوائیس کا آنا میڈیکل کے فیلڈ میں کسی انقلاب سے کم نہیں یہ ایک گیم چینجر ہے اس سے پہلے ہینڈ ہیلڈ ڈوائیسز مارکیٹ میں بہت محدود اور مہنگے تھے اور ان کے امیج کا معیار بھی اچھا نہیں تھا اور قیمت بھی زیادہ تھی۔