آمریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

Health and Medicine
Coronavirus Cases in United States

وزارت صحت آمریکہ نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ آمریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد  سات لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک میں  ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس وقت سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں نیویارک سب سے پہلے نمبر پر ہے جہاں پر دو لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں، اور جب کہ ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہزار سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔

عالمی سطح پر تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد دو ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ اور سب سے متاثرہ ممالک میں آمریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں پر متاثرین کی تعداد سات لاکھ کے قریب ہے، دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں پر متاثرین کی تعد دو لاکھ کے قریب ہے اور تیسرے نمبر پر اٹلی ہے جہاں پر متاثرین کی تعداد ایک لاکھ ستر ہزار بتائی جارہی ہے۔

آمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آمریکی ریاستوں کو کھولنے کےلئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی معمول پر کب آئے گی اس کا فیصلہ ہر ریاست پر منحصر ہوتا ہے، جب کہ اس سے قبل یہ اختیار صرف صدر کو ہی حاصل تھا۔

محکمہ لیبر آمریکہ کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈائوں کی وجہ سے 5 ملین افراد نے گذشتہ ہفتے بی روزگاری انشورنس کلیم جمع کروائے ہیں، صدر ٹرمپ کے چار ہفتے قبل ہنگامی صورتحال کے اعلان کے بعد مجموئی طور پر  22 ملین سے زیادہ آمریکیوں نے اپنی ملازمت سے محروم ہونے پر امداد کےلئے درخواست دائر کی ہے۔

کچھ ماھرین معاشیات کا خیال ہے کہ بے روزگاری کی شرح جولائی تک تقریبا 16 فیصد تک پہنچ جائے گی، جو گریٹ ڈپریشن میں ہونے والی بی روزگاری سے کہیں زیادہ ہے۔