محققین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کھانے سے اسپرم کے معیار میں 50 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

Health and Medicine
Eating tomatoes could boost sperm quality

وہ مرد جو نامردانگی کا شکار ہیں اور خاندان شروع کرنا چاہتے ہیں انہیں زیادہ پکا ہوا ٹماٹر کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شیفیلڈ یونیورسٹی برطانیا کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن میں دو کھانے کے چمچ ٹماٹر کا جوس پینے سے اسپرم کی کوالٹی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ٹماٹر کے اندر کلیدی جزو لائکوپین(Lycopene) پایا جاتا ہے۔ یہ وہ کیمیکل ہے جو ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتا ہے اور جب کہ پہلے ہی اس کیمیکل کو بلڈپریشر کم کرنے اور مردوں میں پروسٹیٹ کینسر(Prostate cancer) کو کم کرنے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ماھرین نے لائیکوپین کیمیکل کو ایک گولی میں ڈال کے مردوں کو دن میں دو وقت لینے کو مشورہ دیا اور تین ماہ کے بعد پتا چلا کہ ان مردوں میں اسپرمس کی تعداد زیادہ پائی گئی۔

اس تحقیق سے نکلنے والے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ٹماٹر کھانے سے اسپرمس کی شکل سائز اور تیراکی کی صلاحیت میں بھتری آسکتی ہے جس سے مردوں کو حاملہ کرنے کا بہتر موقع مل سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 19 سے 30 سال کی عمر کے 56 صحتمند مرد شامل تھے، جن میں سے نصف سے زیادہ مردوں میں قلیل معیار کے اسپرم پائے گئے تھے۔

جس میں آدہے لوگوں کو لائیکوپین والے کیپسول صبح شام ایک گلاس پانے کے ساتھ دیا گیا، جب کہ آدہے لوگوں کو ڈمی گولیاں دی گئی جو بلکل ایک جیسی نظر آئی تھی۔

بارہ ہفتوں کے بعد ٹماٹر کی گولیاں لینے والے مردوں میں اسپرم کا تناسب زیادہ تھا جس میں حاملہ کرنے والے طاقتور انڈوں کی تعداد زیادہ تھی۔

محققین کے مطابق جنک فوڈ کا اسپرم کو کمزور کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ تنگ انڈرویئر پہننے ، تمباکو نوشی کرنے سے اسپرم کی افزائش کو نقصان پہچتا ہے۔ ماھرین کا خیال ہے کہ ٹماٹر اسپرم کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں کیوں کہ ان میں موجود انیٹی آکسیڈنٹس اسپرم کو پہچنے والے نقصان کو روکتے ہیں۔