امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 1,890 ہلاکتیں –ایک دن میں کورونا وائرس اموات کا نیا ریکارڈ

Health and Medicine
US hits new record for highest number of coronavirus deaths

24 گھنٹوں میں 1890 ہلاکتوں کے اضافے کے بعد ، امریکہ نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ، ایک ہی دن میں COVID-19 سے ہونے والی سب سے زیادہ امریکی لوگوں کی اموات کا پچھلا ریکارڈ 4 اپریل کو 1344 تھا۔

منگل کی شام تک ملک بھر میں وائرس کے 3,98813 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ میں وائرس سے ہلاکت کی شرح 3.2 فیصد بتائی گئی ہے۔ اس وقت تک 22,000 لوگ اس وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے پورے مہینے کے مقابلے میں اپریل کے پہلے ہفتے میں اموات کی تعداد میں 8000 سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جب کہ مارچ کے پورے مھینے میں  4000 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

آمریکن صحت کے ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ آنے والا وقت امریکیوں کے لئے سب سے مشکل ثابت ہو سکتا ہے اور بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ متوقع ہے۔

واشنگٹن کے اسکول آف میڈیسن یونیورسٹی کے پیش گوئی کرنے والوں کے مطابق ، ڈیٹا سے پتا چلتا ہے کہ اس وبائی مرض کی وجہ سے 16 اپریل کو 24 گھنٹوں میں 3000 اموات متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ آمریکا  میں کورونا وائرس  پھیلنے کا مرکز نیو یارک میں واقع ہے ، جہاں منگل کے روز 731 نئی ہلاکتیں ہوئیں ہیں – یہ ایک روزہ ہونے والی اموات کی سب سے بڑی چھلانگ ہے – جس سے نیویارک ریاست میں ہلاکتوں کی کل تعداد 5489  ہوگئی ہے۔