صحت کی عالمی کانفرنس 24 دسمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے

Pakistan
Global Health summit

آمریکن تنظیم میڈکس انٹرنیشنل (MI) 24 دسمبر سے پاکستان میں اپنا سلور جوبلی اور دسواں عالمی کنوینشن منعقد کرنے جارہی ہے۔

اقوامہ متحدہ کا منظور شدہ ادارہ ایم آئی(MI) میڈیکل ایکڈمیا، گلوبل رلیف اور ہیلتھ کیئر کے میدان میں 55 ممالک میں کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ ہیٹی ، یونان، عراق، تنزانیہ اور پاکستان جیسے ممالک میں ہیلتھ کیئر اور دوسرے فلاحی کاموں میں امداد فراہم کرتا رہا ہے۔

اس کنوینشن میں اس فاؤنڈیشن کی سلور جوبلی منائے جائے گی۔ اور نیویارک میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں سمیت آمریکن، برطانیا، آئرلینڈ، سعودی عرب، ایران، جرمنی، سوئیڈن، ترکی ، عراق اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہزار سے زائد پروفیشنلز کے شرکت متوقع ہے۔  توقع کی جارہی ہے کہ یہ پاکستان کی ہیلتھ کیئر ، میڈیسن اور متعلقہ شعبوں میں اس وقت کی سب بڑی کانفرنس ہوگی۔

اس کانفرنس میں میڈیکل ، سرجیکل ، فارماسیوٹیکل اور ڈینٹل کے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔  اور اس کے علاوہ نوجوان پروفیشنلس کے لئے کیریئر گائیڈنس بھی کی جائے گی۔

کنوینشن کا پہلا مرحلہ 24 سے 26 دسمبر تک کراچی کی پرل کانٹینیٹل ہوٹل میں ہوگا، جب کہ دوسرا اور آخری مرحلہ 28 سے 29 دسمبر تک اسلام آباد میں ہوگا۔

اس سے پہلے آمریکہ ، کینیڈا، برطانیہ ، بارباڈوس، انڈیا، ایران اور عراق جیسے ممالک میں عالمی کانفرنس کا انعقاد ہوچکا ہے۔ اور اب پاکستان میں امن و سلامتی کی صورتحال میں بھتری کی وجہ سے کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایم آئی کے فائونڈر ڈاکٹر وجہی رضوی کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا سب سے اہم مرکز پاکستان کے فارغ التحصیل میڈیکل طلباء کےلئے کیریئر سے متعلق مشہورے دیئے جائیں گے۔  تاکہ ان کی مدد کی جاسکے کہ وہ مزید تعلیم اور پریکٹس کے لئے صحیح راستوں کا انتخاب کرسکیں۔