پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی

Pakistan
Pakistan coronavirus cases

 وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5000 سے تجاوز کرگئی جب کہ ملک میں  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 254 نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ، کیسوں کی کل تعداد اب 5038 ہوگئی ہے، جبکہ ایک دن میں 14 مزید اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 88 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ 37 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملک بھر میں 1026 افراد صحتیاب  ہوئے ہیں۔

200 ملین سے زیادہ آبادی پر مشتمل ملک میں تقریبا 61800 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تقریبا  2800 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 صوبہ پنجاب ، جو ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کا حامل ہے، جو  پاکستان میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس میں 2425 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کے  اعداد و شمار کے مطابق ، صوبہ سندھ میں 1400 سے زیادہ کیسز ہیں، خیبرپختونخوا میں لگ بھگ 700 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، اور صوبہ بلوچستان میں 230 کے قریب کیسز رکارڈ کئے گئے ہیں۔

شمالی گلگت بلتستان  میں 216 کیسز رکارڈ کئے گئے ہیں جب کہ دارالحکومت اسلام آباد میں 119 اور آزاد جموں و کشمیر میں اب تک 35 کیس رکارڈ کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تصدیق شدہ کیسوں میں اموات کا تناسب اب تک 1.7 فیصد ہے جبکہ صحتیاب ہونے کی شرح 20.4 فیصد ہے۔

جان ہانکنز یونیورسٹی امریکہ کی طرف سے مرتب کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ، وبائی امراض نے لگ بھگ 109,288 افراد کو ہلاک اور 1.77 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ 406,105 سے زیادہ افراد اس مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

لاہور اور کراچی اب تک سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں کل 13 علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے جب کہ کراچی کے ایسٹ کراچی ضلعہ کے اکثر علائقوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے کیونکہ ان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔