پانچ مزید کورونا وائرس کیسز کے ساتھ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 33 ہوگئی

Pakistan
Coronavirus cases in pakistan

اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑہ کر 33 ہوگئی ہے۔ جس میں سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد سے پانچ نئے واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے دو نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے، جس سے صوبے میں COVID-19 کے متاثرین کے تعداد مجموئی طور پر 10 ہوگئی ہے۔

سندہ میں COVID-19 کے متاثرین کے تعداد بڑہ کر 17 ہوگئی ہے۔ سیکریٹری صحت سندھ زاہد عباسی کے مطابق ایک مریض حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا ہے جب کہ دوسرے مریض کے والد کی برطانیہ سے سفری تاریخ ہے اور اس نے اپنے چھوٹے بچے میں وائرس ٹرانسمٹ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہفتے کے روز کہا کہ پورے ملک میں ناول کورونا وائرس کے متاثرین کی تشخیص کے لئے مفت ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے آٹھ سرکاری لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کی کٹس مہیا کی گئی ہیں جہاں پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تشخیص کروانے کےلئے کوئی بھی فیس نہیں لی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو اپنی کورونا وائرس کی تشخیص کی کٹ تیار کرسکتا ہے۔

پنجاب حکومت نے ہفتہ کے روز جاری کئے گئے ایک ہینڈ آؤٹ میں بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں بہت اچھے اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں سیکڑوں قیدیوں کی رہائی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر وہ اقدام اٹھائی گی جو کورونا وائرس کے نمٹنے میں معاون ثابت ہوسکے۔

وزیراعلی سندہ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کےلئے ہر ضلع میں قرنطینہ رومس قائم کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے آئندہ تین ہفتوں کےلئے تمام شادی ہالوں، مزارات اور سینیما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ھفتہ کے روز COVID-19 پرووینشئل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے سکھر ڈویزن کے کمشنر کو تفتان ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کی اسکریننگ شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وہ صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور رابطے میں رہیں گے۔

اس پر مزید بات کرتے ہوئے وزیراعلی نے بتایا کہ اس نے تفتان بارڈر سے آنے والے زائرین کے خون کے نمونے کراچی لانے کےلئے اپنا ہیلی کاپٹر بھی سکھر بھجاوایا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کےلئے الگ تھلک وارڈز یا مراکز قائم کرنے کےلئے صوبائی محکمہ صحت کو آٹھ ریلوے اسپتالوں اور 36 ڈسپینسریوں کی پیشکش بھی کی ہے۔

اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 156,745 ہوگئی ہے جس میں 5,839 اموات کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ اموات 3199 چین میں ہوئی ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر اٹلی ہے جس میں کل 1441 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایران میں 611، جنوبی کوریا میں 75، اسپین میں 196، جرمنی میں 9، فرانس میں 91، آمریکا میں 60، سوئیزرلینڈ میں 13، برطانیا میں 21، جپان میں 22 اموات ہوئی ہیں جب کہ دنیا کے بہت سارے ممالک بھی اس جانلیوا وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔