پاکستان میں ایک ہزار مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چار لاکھ سے بڑہ گئی

Pakistan
coronavirus pandemic from Pakistan and around the world

بدھ کے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز کی اطلاع کے بعد پاکستان بھر میں مثبت کیسز کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے۔ اور 7 افراد کے ہلاکت کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ، سندھ میں تین اور بلوچستان میں پانچ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

اب تک ملک میں کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ، اس میں 413 کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ہے، پنجاب میں 296، خیبر پختوں خواہ میں 78، بلوچستان میں 115، اسلام آباد میں 16، گلگت بلتستان میں 81 اور آزاد کشمیر سے 1 کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

 جب کہ ملک میں وائرس سے ہونی والی 7 اموات میں سے تین خیبر پختون خواہ، ایک سندھ، ایک بلوچستان، ایک گلگت بلتستان اور ایک کا تعلق پنجاب سے ہے۔

عالمی سطح پر 195 ممالک متاثر ہوئے ہیں ، جس میں  19,000 کے قریب افراد ہلاک اور 423,621 سے زیادہ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے رپورٹس کے مطابق چین میں کل 81,218 متاثرین ہیں جس میں 3281 اموات واقع ہوئی ہیں اور جب کہ 73,650 متاثرین صحتیاب ہوگئے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  چین نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ پچھلے پانچ دنوں کے دوران ، صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ مقامی طور پر کوویڈ 19 کے پانچ کیس ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔

جب کہ دوسرے نمبر پر وباء کا مرکز اب یورپ خصوصا اٹلی منتقل ہوگیا ہے ، جہاں پر روزانہ نئے واقعات اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس وقت اٹلی میں کل متاثرین کی تعداد 69,176 ہے جس میں 6,820 اموات واقع ہوئی ہیں اور 8,326 متاثرین صحتیاب ہوگئے ہیں ، جب کہ 3,393 کی حالت بہت نازک بتائی جارہی ہے۔

تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک آمریکا ہے، آمریکا میں ٹوٹل متاثرین کی تعداد 54,916 ہے جس میں 784 کی اموات واقع ہوئی ہے اور 379 صحتیاب ہوگئے ہیں جب کہ 1,175 کی حالت بہت نازک بتائی جارہی ہے۔

 چھوتھے نمبر پر اسپین ہے، اسپین میں متاثرین کی تعداد 42,058 ہے جس میں 2,991 اموات واقع ہوئی ہیں اور صرف 3,794 ہی صحتیاب ہوپائے ہیں۔ جب کہ 2,636 کی حالت بہت کرٹیکل بتائی جارہی ہے۔

پانچوین نمبر پر جرمنی ہے جہاں پر متاثرین کی تعداد 32,991 ہے جس میں 159 کی اموات واقع ہوئی ہے۔

 ایران میں 24,811 متاثرین ہیں جس میں 1934 اموات واقع ہوئی ہے، اس کے علاوہ فرانس، سوئیزرلینڈ، جنوبی کوریا، برطانیا، نیدھرلینڈ، آسٹریا، بیلجیم، ناروی، کینیڈا، آسٹریلیا، پورچوگال، سئیڈن اور آسٹریلیا بھی سب سے زیادہ متاثرین ممالک میں شامل ہیں۔