ںادرا نے شناختی کارڈ بنانے کےلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا

Pakistan
Nadra registration CNIC online

قومی ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آپ کے دہلیز پر کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) حاصل کرنے کےلیے آن لائن سہولیت کا آغاز کردیا ہے۔ جہاں پر آپ نادرا مراکز پر گھنٹوں انتظار کئے بغیر اپنا CNIC باآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

آن لائن درخواست دینے کےلیے رہنما اصول

•    سب سے پہلے نادرا کی آفیشل ویبسائیٹ ملاحطہ کرکے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔

•    جب اکاؤنٹ بن جائے گا تو نادرا کے طرف سے تصدیق کےلیے آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل پہ پن کوڈ بھیج دیا جائے گا۔

•    جب آپ کو کوڈ مل جائے تو لاگ ان پیج پر جانے کےلئے یہاں پر کلک کریں۔

•    اب آپ اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی پر بھیجے گئے پن(PIN) کی تصدیق کے بعد اپنے اکائونٹ میں لاگ ان ہوجائیں۔

•    اس کے بعد آپ کی اسکرین کے سامنے کھلے ہوئے پاپ اپ میسیج پہ شرائط و ضوابط کو پڑھیں اور قبول  کرنے کےلیے چیک کریں۔

•    شرائط اور ضوابط پیج کو قبول کرنے کے بعد آپ سروسز پیج پر آجائیں گے۔

•    یہاں پر اپنے شناختی کارڈ کےلئے CNIC کو چیک کریں اور اگلے بٹن پر کلک کرکے درخواست کو    بھرنا  شروع کردیں اور آگے آنے والے اسٹیپس پر عمل کریں۔

•    اپنی تصویر اپلوڈ کریں۔

•    فارم کی کاپی پرنٹ کریں اور کسی 17 گریڈ کے افسر سے تصدیق کروائیں اور بعد میں وہی کاپی آن لائن اپلوڈ کریں۔

•     آن لائن پروسیسنگ فیس عام کارڈ کےلیے 560 روپے اور سمارٹ کارڈ کےلئے 750 روپے ہے۔

•    تصدیق شدہ فارم اپلوڈ کرنے کے بعد آپ کو دو دن کے اندر نادرا کی طرف سے ایک تصدیقی کال            موصول  ہوجائے گی۔