پاکستان نے 30 اپریل تک ملکی اور غیرملکی فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے

Pakistan
Pakistan suspends flight operations

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ پاکستان نے اپنے تمام فلائٹ آپریشن کو 30 اپریل تک معطل کردیا ہے۔

سی اے اے نے کہا ہے کہ ، “حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ، بین الاقوامی اور ملکی پروازوں کی معطلی کا اطلاق جمعرات 30 اپریل 2020، 23:59 بجے پی ایس ٹی تک بڑھا دیا گیا ہے۔”

یہ نئی ہدایات اس وقت سامنے آئی ہے جب ملک میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد بڑھ کر 7500 سے زیادہ ہوگئی جبکہ 143 اموات واقع ہوئی ہیں۔

اس سے قبل،  کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پاکستان میں 21 اپریل تک ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کومعطل کیا گیا  تھا۔

جس میں حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ، بین الاقوامی اور ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی معطلی منگل 21 اپریل 2020،  23:59 PST تک کیا گیا تھا۔

 اس نوٹیفکیشن کے مطابق، سی اے اے نے کہا تھا کہ سفارتی ، خصوصی / کارگو پروازیں اور قومی / کیریئر کی پروازوں کو  نقل و حمل کے لئے خصوصی منظوری دی گئی تھی۔