پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں 26 دسمبر کو سورج گرھن نظر آئےگا

Space

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) کے مطابق 26 دسمبر کو بیس سالوں کے بعد سورج گرھن نظر آئے گا۔ اس سورج گرھن کو مشرقی یورپ، ایشیا کے بہت سارے ممالک سمیت شمالی و مغربی آسٹریلیا، مشرقی آفریکا اور بحر ہند میں دیکھا جائے گا۔

سورج گرھن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے بیچ میں آجاتا ہے اور سورج کی روشنی زمین تک نہیں پہنچ سکتی ۔

محکمہ موسمات کے مطابق قلمی سورج گرھن پاکستانی معیاری وقت کے مطابق 7:30AM پہ لگے گا جب کہ 8:34 AM پہ جزوی سورج گرھن شروع ہوگا اور 8:37 AM پہ مکمل سورج گرھن ہوجائے گا اور جب کہ 10:26 AM پہ سورج گرھن مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

پی ایم ڈی کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں سورج گرھن کی زیادہ سے زیادہ میگنیٹیوڈ اس طرح سے ہوگی:

کراچی میں سورج گرھن کی زیادہ سے زیادہ میگنیٹیوڈ 8:46 AM پہ 0.77 ہوگی، اسلام آباد میں 8:58 AM پہ 0.49 ہوگی، کوئٹہ میں 8:48 AM پہ 0.64 ہوگی، پشاور میں 8:56 AM پہ 0.50 ہوگی اور جب کہ لاھور میں 8:58 AM پہ 0.52 میگنیٹیوڈ ہوگی۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق اس بار سورج گرھن 1999 میں ہونے والے سورج گرھن سے مختلف ہوگا کیوں کہ اؑس وقت البیڈو افیکٹس (Albedo effects) کی وجہ سے زیادہ تر تابکاری زمیں تک نہیں پہچ رہی تھی اور زیادہ تر ابرآلود آسمان کی وجہ سے وہ تابکاری واپس خلا میں جارہی تھی۔

تاہم اس بار آسمان صاف ہونی کی وجہ سے تابکاری کے اثرات بہت زیادہ ہونگے۔ لوگوں کو 26 دسمبر کو کھلے آنکھوں سے سورج گرھن کو نا دیکھنے کی ھدایت کی گئی ہے کیوں کہ اس سے آنکھوں کو مستقل طور نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ اندہاپن بھی ہوسکتا ہے۔