اپنے گھر سے تاروں کی برسات دیکھیے آج رات 10 بجے سے

Space
Meteor shower

کیا آپ کو پتا ہے کہ آج رات 10 بجے سے آسمان میں کچھ سیکنڈ کےلئے ایک روشن تاروں کی قطار نظر آئے گی۔
عام طور ہم اس کو ٹوٹا ہوا تارا بولا کرتے ہیں۔ لیکن اب سبھی لوگ جانتے ہیں کہ ستارے ٹوٹا نہیں کرتے۔

اصل میں انتہائی تیز رفتاری سے سفر کرنے والے میٹیئر(Meteor) جب کرہ ارض کی فضا میں داخل ہوتے ہیں تو ان کی رفتار دو لاکھ ساٹھ ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہے ۔

اس رفتار کے باعث وہ اپنے پیچھے ٹوٹے ہوئے تاروں کی ایک لڑی چھوڑتے جاتے ہیں۔ یہ میٹیئر شاور ہر سال ہوتی ہے۔

یہ دسمبر کے وسط میں ہوتی ہے جب ہماری زمین اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے ایک سیارچے 3200 فائیتھون کے چھوڑے گئے ملبے سے گزرتی ہے.

امریکن میٹرر سوسائٹی کے مطابق ، جیمنیڈ میٹیئر تاروں کی بارش سال کے سب سے زیادہ تیز اور روشن ڈسپلے میں سے ایک ہے۔

اس سال یہ شاور 13 اور 14 دسمبر کی شام کو دیکھنے کو ملے گی ، لہذا صاف آسمان میں آپ کو گرین فائر بالز کا ایک خوبصورت نمائش دیکھنے کو ملے گا۔

بدقسمتی سے ، تاروں کی اس برسات کا مقابلہ تقریبا پورے چاند سے ہوگا – لیکن ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ چاند کی روشنی کے باوجود بھی اس سارے نظارے کو دیکھ سکتے ہے۔

پورے چاند کی وجہ سے آپ 60 تاروں کو دیکھنے کے بجائے 20 میٹیئر کو فی گھنٹہ پورے آسمان پر چلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

یہ رجحان سب سے پہلے 1862 میں ریکارڈ کیا گیا تھا اور ہر دسمبر میں اس کی نمائش ہوتی ہے۔

اگرچہ آپ جمعہ اور ہفتہ کی شام کے اوقات میں شاور دیکھ سکتے ہیں ، ارتھ اسکائی کی پیش گوئوں کے مطابق ، صبح کے 2 بجے کا ٹائیم ، آپ دنیا میں جہاں بھی ہوں اس عجیب و غریب تاروں کے کھیل کو دیکھنے کا بہترین موقع ہے۔

اگر آپ شہری علاقوں میں رہتے ہیں تو ، آپ کسی ایسی جگہ پر جانا پڑے گا جہاں پر شہر کی روشنیاں نہیں ہوں ۔جب کہ یہ نظارا رات کے 10 بجے سے صبح سورج طلوع ہونے تک ہر دو منٹ پر دکھائی دے گا۔