بیٹری کے بغیر چلنے والے سمارٹ ڈوائیسز

Technology

اونٹاریو : یونیورسٹی آف واٹرلو کےمحققین  ایسے سمارٹ ڈوائیسز بنانے کے  بہت قریب پہنچ گئے ہیں ، جو بیٹری کے بغیر چلیں گے اور چارج کرنے کی بھی ضرورت نہیں ھوگی۔

ان بیٹری کے بغیر چلنے والے آلات میں انٹرنیٹ کنیکٹوٹی کے لئے IP Address کی خصوصیت دی گئی ہے جس کو (Internet of Things IoT) کہا جاتا ہے، اگر IoT  آلات بیٹری کے سوا کام کر جاتے ہیں تویہ  ان دور دراز علائقوں کے لئے بہت کارامد ثابت ہوں گے جہاں گرڈ کی کوئی سھولیت نہیں ھے۔

ایسے ڈوائیسز بنانے کے لئے RFID tags کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹا گیا ہے اور ان چھوٹے چھوٹے حصوں میں سمال لائیٹ سینسنگ فوٹوٹرانزسٹر(Small Light-sensing Phototransistor)  یا Temperature Responsive Resistor کو لگایا گیا ہے جس سے ایک مکمل سرکٹ بن جائے گا جو ماحول  سے پاور کوحاصل کرے گا۔ اگر دیکھا جائے تو یہ ایک بہت اچھا آئڈیا ہے  اس طرح کے ڈوائیسز آنے سے IoT کی چیزوں میں بہت بڑا انقلاب آئے گا۔