بجلی کے بغیر چلنے والی فرج

Technology

سانفرانسسکو : کیسا لگے گا اگر آپ کسی ریگستان میں ہیں جہاں پر نہ بجلی ہے نہ روڈ ہے اور بہت  خشک سالی ہے اور ٹیمپریچر بھی  40 سے زیادہ ہے اور وہاں پر آپ کو ٹھنڈا پانی اور  تازہ فروٹ ملے۔ اسی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے  سانفرانسسکو کے ماھریں کی  ٹیم نے ایک ایسا فرج بنایا ہے جو بجلی کے بغیر چلے گا جس کو Evaptainers  EV-8  کا نام دے دیا گیا ہے  جو بخاراتی کولنگ(evaporative cooling)  کا استعال کرکے کولر کے ٹیمپریچر  کو 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رکھتا ہے۔ EV-8 کو بنانے کے لیے ایکسٹینڈیڈ پولیپروپلین (Expanded Polypropylene)  کا استعمال کیا گیا ہے اور چار قسم کے فائیبر گلاسز کو بیرونی کوٹنگ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے اور اس میمبریں کے اندر ایک سے ڈیڈہ لیٹر پانی بھر دیا جاتا ہے اور پہر پانی کا ان میمبریں کے بیچ میں بخاراتی عمل (evaporation) ہوتا رہتا ہے اور اس کولر کے اندر پڑی ہوئی چیزوں کو  ٹھنڈا   کرتا ہے۔ EV-8 اس ٹائیم تک  ٹھنڈا رہتا ہے جب تک اس میں پانی ہوتا ہے ایک بار لگایا ہوا پانی چھ گھنٹے تک ختم نہیں ہوتا ہے۔

EV-8 بہت ہی ھلکا ،  لے جانے میں آسان اور پورٹیبل  ریفریجرٹر یونٹ ہے جس میں فروٹ ، سبزیان  اور ڈیری پروڈکٹس کو   موسم  گرما میں  تازہ رکھ سکتے ہیں۔ اس  آلہ کو چلانے کے لیے کسی بھی قسم کے بجلی کے ضرورت نہیں ہوتی ہے  مکمل طور پر ماحول دوست ہے کسی بھی قسم کے گریں ہائوس  اخراجات  نہیں ہوتے۔

EV-8 نا صرف ان کے لیے استعمال کیا جا تا ہے جس کے پاس بجلی نہیں ہوتی  بلکہ  بے گھر تارکیں وطن، پناہ گزیں کیمپس  اور قدرتی  آفتوں کے متاثریں جن کا سارا  انفراسٹکچر  تباہ ہو جا تا ہے  وہ بھی استعمال  کر سکتے ہیں بنانی والی ٹیم کا کہنا ہے کہ خاص طور پر  ایشین، آفریکن  اور آسٹریلیا جیسی ریاستوں کے لیے  زیادہ کارامد ثابت ہوگا۔