گوگل اور فیس بک نے کورونا وائرس کے باعث سب سے بڑے سالانہ ایونٹس کو منسوخ کردیا ہے

Technology
Google and facebook cancels its biggest annual event over coronavirus fears

کورونا وائرس  پہلنے کے خدشات کے سبب گوگل نے سال 2020 کے سب سے بڑے ایونٹ کو منسوخ کردیا ہے۔

کمپنی نے منگل کے روز تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل I/O کے ایڈیشن 2020 کو اس سال نہیں کررہا ہے جو ماؤنٹین ویو ہیڈ کوارٹر میں 12 سے 14 مئی کو ہونا تھا۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے پہلنے کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سی ڈی سی، عالمی ادارہ صحت اور دیگر صحت کے اداروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گوگل I/O کی تقریب کو منسوخ کردیا جاتا ہے جب کہ گوگل اپنے ڈویلپر سامعین کو مائل کرنے کےلئے دوسرے آپشنس پر غور کررہا ہے۔

اور جب کہ دوسرے طرف فیس بک نے بھی اپنے سب سے بڑے ہونے والے ایونٹ کو منسوخ کردیا ہے اور کورونا وائرس کی پیش نظر سفری پابندی بھی عائد کردی ہے۔

فیس بک نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے اس سال آسٹن ٹیکساس میں سائوتھ بائی سائوتھ ویسٹ (SXSW) کانفرنس میں شرکت کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

فیس بک کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق خدشات کے سبب ہماری کمپنی اور ملازمین اس سال ایس ایکس ایس ڈبلیو میں حصہ نہیں لیں گے۔

بریسلونا میں موبائل ورلڈ کانفرنس کے منسوخ ہونے کے بعد فیس بک نے حالیہ ہفتوں میں دو کانفرنسوں کو منسوخ کردیا ہے جس میں ان کا بڑا سالانہ پروگرام F8 بھی شامل ہے۔