چائنا میں روبوٹ اسکول کے بچوں کی صحت کا روزانہ معائنہ کرتے ہیں۔

Technology

بیجنگ : چائنا میں اسکول کے لیے ایک ایسا روبوٹ بنایا گیا ہے جو بچوں کی کلاس روم میں پہچنے سے پہلے صحت کی جاچ پڑتال  کرتا ہے۔ یہ ھیلتھ چیکنگ روبوٹ بچوں میں مختلف قسم کے بیماریوں کی تشخیص کرنے کے لیے صرف تین سیکنڈ کا ٹائیم لیتا ہے جس میں  (کنجینٹووائیٹس)conjunctivitis، ھاتھ، پائوں اور منھن کی بیماریوں کو دیکھا جاتا ہے۔

اس وقت 2 اور 6 سال کے ھزار سے زائد بچوں کی صبح میں  کلاس روم میں جانے سے پہلے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

  اس روبوٹ کا نام واکلیک (Walklake) دیا گیا ہے، جس کی ایک باکس ٹائپ کی باڈی اور کارٹونی چہرہ بنایا گیا ہے۔ ہر بچہ کلاس روم میں داخل ہونے سے پہلے اپنے آنکھیں ، ہاتھ اور منھن کو دکھاتا ہے۔