شدید خشک موسم سے بھی پینے کا پانی حاصل کیا جا سکتا ہے

Technology

MIT کے محققین کی ٹیم نے  ایک ایسا  آلہ بنایا ہے جو  شدید خشک موسم  میں بہی   آبھوا سے  پانی کو حاصل کر سکتا ہے اس کی مدد سے    خشک سالی والی جگہوں سے بھی پینے  کا پانی حاصل کیا جا سکتا ہے ، ماھریں کا کہنا ہے کہ   زیادہ  خشک سالی  والی ہوا میں بھی نمی ہوتی ہے ایسے جگہوں پہ پینے کا پانی  بقا کے لیے  اھمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اصل میں اس سسٹم کو چلانے کے لیے ایک خاص قسم کا  مٹیریئل ھموار جگہ پہ  بچھا یا جا تا ہے جس کو MOF (Metal Organic Framework)  کہا جاتا ہے جو  انتہائی خشک سالی میں بھی  پینے کا پانی حاصل کر سکتا ہے  ، سسٹم بنانے والی ٹیم  کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم  10 فیصد نمی والی جگہوں سے بھی پینے کا پانی حاصل کر سکتا ہے۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں  ماہریں نے اس سسٹم کے اوپر پہلا تجربہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایک کلوگرام MOF کے مٹیریئل سے ایک لٹر پانی نکال سکتے ہیں ابھی تو یہ  ابتدائی تجربہ ہے اس فیلڈ میں زیادہ  تحقیق  کرنے کی ضرورت ہے  ، اس وقت یہ سسٹم سولر انرجی پہ چلتا ہے بنانی والی ٹیم کا کہنا ہے کہ  آنے والے وقت میں ہم اس کو   بائیو ماس  جیسے  انرجی رسورس پہ  چلانے کا سوچ رہے ہیں۔