نئی لیتھیم-سلفر بیٹری آپ کے فون کو پانچ دن تک چارج رکھ سکتی ہے

Technology
New lithium-sulfur battery

آسٹریلیائی محققین کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایک ایسی بیٹری تیار کی ہے جو ایک اسمارٹ فون کو پانچ دن تک چارج رکھ سکتی ہے یا ایک الیکٹرک کار کو ایک ہزار کلومیٹر (600 میل سے زیادہ) تک چلا سکتی ہے۔

اگر یہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے تو رنیوایبل انرجی کے میدان میں زیادہ موثر توانائی کی تلاش میں ایک اہم پیشرفت ہو گی۔

میلبورن کی موناش یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ  لیتھیم-سلفر(Lithium-sulfer) بیٹری آنے والے وقت میں دنیا کی سب سے زیادہ موثر بیٹریوں میں ایک ہوگی جب کہ روایتی بیٹریوں سے اس کی کارکردگی چار گنا زیادہ بتائی جارہی ہے۔

زیادہ تر استعمال ہونی والی بیٹریاں لیتھیم-آئن(Lithium-ion) کی بنی ہوئی ہیں، لیکن یہ  لیتھیم-سلفر سے بنی ہوئی بیٹریاں توانائی کی زیادہ ڈینسٹی اور زیادہ دیرتک چیزوں کو پاور کرنے کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

اس بیٹری کو بنانے والی ٹیم کے لیڈ محقق پروفیسر مینک مجمدر کے مطابق  یہ بیٹریاں پوری دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں سے لےکر بیٹری پہ چلنی والی تمام چیزوں میں انقلاب لائیں گی اور اس کے علاوہ سب سے بڑی بات یہ ایک صاف ستھری اور قابل اعتماد توانائی مھیا کرے گی۔

ماھرین کے مطابق یہ نقطہ نظر نہ صرف ہائی پرفارمنس میٹرکس اور طویل لائف سائیکل کی وجہ سے زیادہ موزون ہے بلکہ پانی پر مبنی پروسیسز کو استعمال کرتے ہوئے تیار کرنا بھی بہت آسان ہے اور بنانے میں بھی انتہائی کم لاگت آتی ہے۔