سمارٹ فون ایپ کیسے تمباکو نوشی کی عادت ختم کرنے میں مدد کرے گا۔؟

Technology

ٹوکیو : کییو یونیورسٹی جپان  اور کیور ایپ نامی ٹوکیو بیسڈ میڈیکل ٹیکنالاجی اسٹارٹ اپ نے ایک ایسا سمارٹ فون ایپ ڈزائن کیا ہے جو تمباکو نوشی کی عادت کو ختم کرنے میں مدد کرے گا۔

یہ ایپ سگریٹ نوشی استعمال کرنے والے مریضوں کی معلومات کا تجزیہ کرتی ہے۔ جیسے ان کی ھیلتھ کنڈیشن ، اور ان کی سانس میں کاربان مونوآکسائیڈ کے مقدار کا تجزیہ کرتی ہے۔ اور پھر ان مریضوں کو روزانہ ایک نیا مشھورہ دیتی ہے۔

عام طور پر تمباکو نوشی کے علاج کے لیے ڈاکٹرس نفسیاتی علاج دیتے ہیں جس میں مریض کو ڈاکٹر کے آنے والے شیڈول کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور یہ ان مریضون کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے جو اکیلے ہوتے ہیں۔ لہذا ایسے مریض اپنی نفسیاتی نشے کو کم کرنے کےلیے ہر روز اس ایپ کا استعمال کرکے اپنی آپ کو تمباکو نوشی سے بچا سکتے ہے۔