اپنی ذاتی فون پر صحت سے متعلق معلومات کو ٹریک کرنے کے تین طریقے

Technology
Personal health tracking tools

آپ کی صحت سے متعلق معلومات کو حاصل کرنے کےلیے آپ کا سمارٹ فون ایک طاقتور ٹول ہے۔ آپ اپنے فون سے مختلف طریقوں سے مقبول ایپس کی مدد سے اپنی صحت کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

MyFitnessPal , SparkPeople

غذا اور ورزش سے باخبر رہنے کےلیے MyFitnessPal اور SparkPeople جیسی ایپس بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ خاص طور پر غذا کی پابندی کرنے والے افراد صحتمند رہنے کو یقینی بنانے کےلئے اپنی غذا کے مقدار کو ٹریک کرسکتے ہیں۔

Cronometer

کرونومیٹر (Cronometer) ایک ایسی ایپ کی مثال ہے جو آپ کے روزانہ کھانے کا تجزیہ کرکے کیلکیولیٹ کرتی ہے کہ آپ کو اپنی سرگرمیوں کے حساب سے منرلس، وٹامنز، پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کو حاصل کررہے ہیں کہ نہیں۔

سمارٹ فون کے بلٹن سینسرز سے معلومات کو حاصل کرنا:

جب آپ کے فون میں پہلے سے لگے ہوئے سینسر(ٹچ اسکرین، کیمرا وغیرہ) مناسب ایپس سے منسلک ہوجاتے ہیں تو وہ ایپس خود بخود موزون قسم کی صحت سے متعلق معلومات کو دیکھ لیتی ہے۔ اور اس طرح صحت سے متعلق خصوصیات معلوم کرنے کےلیے آپ کے فون میں لگے ہوئے ہارڈویئر کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔

RunKeeper

ایک مشہور ایپ رنکیپر (RunKeeper) واکنگ اور رننگ سے باخبر کرنے کےلیے GPS کا استعمال کرتی ہے۔ یہ ایک فری ایپ ہے لیکن کچھ آپسنز ایسے ہیں جس کو میمرشپ سے حاصل کیا جاسکتا ہے جو گہرے اعدادوشمار، گول کوچ، پریمیم ٹرینگ پلان اور انٹرنیٹ پر اپنے رننگ کو براہراست نشر کرنے کی خصوصیات دیتا ہے۔

Zombies Run

اس کے علاوہ اگر آپ رننگ اور واکنگ پہ نہیں جارہے ہو اور ٹریڈمل کا استعمال کررہے ہو تو (Zombies Run) ایک بھترین ایپ ہے جو سرگرمی کو ٹریک کرنے کےلئے ایکسیلرومیٹر کا استعمال کرتی ہے جس کی GPS کے ذریعے پیمائش کرنا ناممکن ہے۔

Azumio’s Instant Heart Rate App

جیسا کہ کیمرا ایک مفید سینسر ہے ۔ کیمرے پر انگلی رکھنے سے Azumio’s Instant Heart Rate app آپ کے دل کی دہڑکن کو دیکھتی ہے۔ اصل میں یہ ایپ آپ کے انگلی کے رنگ تبدیل کرنے سے دل کی دھڑکن کو ماپتا ہے جب کہ رنگ کا تبدیل ہونا ہر دل کے دھڑکن کے ساتھ ہوتا ہے۔

Food Label Scanner

فوڈ لیبل اسکین کرنے والی ایپس سمارٹ فون میں لگی ہوئی نارمل کیمرا کا استعمال کرکے فوڈ میں کیلوریز اور غذائی اجزاء کو ٹریک کرسکتی ہیں۔

علیحدہ صحت سینسر کے ذریعے معلومات کو حاصل کرنا:

اگرچہ سمارٹ فون خود ایک جدید ٹیکنالاجی کا عجوبہ ہے لیکن صحت سے باخبر رہنے کےلیے الگ سے سینسر بھی لگا سکتے ہیں۔ نیچے دیئے گئے چند ڈوائیسز کی مدد سے صحت کو صحیح طریقے سے مونیٹر کیا جاسکتا ہے۔

• ایکٹیوٹی ٹریکرز جس میں Fitbit ، Jawbone اور Spark وغیرہ شامل ہیں۔
• بلڈ پریشر کو دیکھنے کےلیے Blood pressure monitor ۔
• گلوکوز لیول دیکھنے کے لیے Glucose meter۔
• ہرٹ ریٹ اور آکسیجن سیچوریشن دیکھنے کےلئے Pulse Oximeters ۔
• وزن دیکھنے کےلئے Weight scale ۔
• دمہ کے کنٹرول کےلئے Peak flow meter وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ بھی بہت ساری ڈوائیسز موجودہ ہیں جس کی مدد سے اپنے صحت کے بارے میں الگ الگ قسم کی معلومات لے سکتے ہو۔