واٹس ایپ میں آنے والے نئے چار فیچرس کون سے ہیں جس سے بہت سارے کام آسان ہوجائیں گے؟

Social Media
4 upcoming WhatsApp features

واٹس ایپ نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لئے بہت سارے فیچرس متعارف کروائے ہیں، انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم بہت سے نئے فیچرس پر بھی کام کر رہا ہے۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں۔

دنیا بھر میں 2 بلین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ، واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ترین میسجنگ سروسز میں سے ایک ہے۔ یہ پلیٹ فارم باقاعدگی سے نئے فیچرس اور اپ ڈیٹس لاتا رہتا ہے جو پیغام رسانی کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں۔

 حال ہی میں ، واٹس ایپ نے ڈارک موڈ کا رول آئوٹ کیا ہے،  گروپ وائس اور ویڈیو کال کی حد کو چار سے آٹھ تک بڑھا دیا ہے،  ایک بار میں ایک سے زیادہ چیٹ پر بھیجے جانے والے پیغامات پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

واٹس ایپ اب بھی نئے فیچرس کے ایک گروپ پر کام کر رہا ہے جس کو جلد رول آئوٹ کیا جائے گا۔

ایک سے زیادہ ڈوائیسز کی سپورٹ

واٹس ایپ کافی مہینوں سے متعدد ڈیوائس سپورٹ کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔  ایک بار فعال ہوجانے کے بعد ، یہ فیچر صارفین کو ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کی اجازت دے گا۔

  فی الحال ، صارفین ایک ہی ڈیوائس پر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کرسکتے ہیں۔ ایک ہی اکاؤنٹ سے دوسرے ڈوائیس میں لاگ ان ہونے کے بعد ، وہ خود بخود پہلے ڈوائیس سے لاگ آؤٹ ہوجاتا ہے۔

واٹس ایپ QR کوڈ

واٹس ایپ ایک نئی فیچر پر کام کر رہا ہے جو صرف QR کوڈ اسکین  کرکے آپ کو نئے کانٹیکٹ شامل کرنے میں مدد کرے گا۔ صارفین اپنے کانٹیکٹ نمبر کا QR کوڈ ڈسپلے کرسکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کا QR کوڈ اسکین کرکے اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں بھی شامل کر سکیں گے۔

 یہ فیچر پہلے ہی Android اور iOS دونوں پلیٹ فارم کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور توقع  کی جارہی ہے کہ جلد ہی اسٹیبل ورژن کا رول آئوٹ کیا جائے گا۔

سیلف ڈسٹرکٹنگ میسیجز

یہ ایک اور فیچر ہے جو واٹس ایپ میں ایک طویل وقت سے کام کر رہی ہے۔ جس طرح سے 24 گھنٹے کے بعد واٹس ایپ اسٹوریز یا اسٹیٹس غائب ہوجاتے ہیں، لیکن اب اس نئی فیچر سے صارفین جلد ہی ایسے پیغامات بھیج سکیں گے جو خد کے مقررکردہ مدت کے بعد خود بخود غائب ہوجائیں گے۔

ان-ایپ برائوزر

واٹس ایپ ان-ایپ برائوزر کے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو میسجنگ ایپلی کیشن کے اندر بھیجے گئے چیٹس کو ویب برائوزر پر ری ڈائریکٹ کیے بغیر واٹس ایپ کے ان-ایپ برائوزر میں کھول دے گا۔

ایپ میں موجود برائوزر کا فیچر لنکس کو کم وقت میں کھولنے  میں مدد کرے گا۔  یہ ٹویٹر اور لنکڈ ان سمیت بہت ساری ایپس پر موجود ہے اور امید ہے کہ واٹس ایپ میں بھی اسی طرح کام کرے گی۔