وٹس ایپ ویب پر ڈارک موڈ کو کیسے لگائیں؟

Tips and Tricks
WhatsApp Web Dark Mode Steps

وٹس ایپ نے حال ہی میں بغیر کسی اضافی اسٹیپس کے وٹس ایپ ویب پر لائٹ موڈ سے ڈارک موڈ میں تبدیل کرنے کا آسان طریقہ کار نافذ کردیا ہے۔

مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس موبائل فونز کےلئے ڈارک موڈ فیچر جارے کرنے کے کئی مہینوں بعد ، اب اس ہی فیچر کو ڈیسک ٹاپ ورژن کےلئے بھی دستیاب کردیا ہے۔

وٹس ایپ ویب پر ڈارک موڈ کو فعال کرنے کےلئے ان چار آسان اسٹیپس پر عمل کریں :

1۔ پہلے اسٹیپ میں اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پر اپنے وٹس ایپ ویب میں اپنے فون کے ذریعے کیو آر کوڈ اسکین کرکے لاگ ان کریں ، جس پر آپ نے وٹس ایپ انسٹال کیا ہوا ہے۔

2۔ دوسرے اسٹیپ میں اپنے پروفائل میں نام کے اوپر بائیں طرف تین ڈاٹس والی لائن سے سیٹنگ پر جائیں۔

3۔ اس کے بعد سیٹنگ سیکشن میں آپ کو تھیم کا آپشن نظر آئے گا اس کے اوپر کلک کریں۔

4۔ ایک بار جب آپ “تھیم”  پر کلک کریں گے تو وٹس ایپ کی ویب ایپ آپ کو تھیم کو لائٹ سے ڈارک موڈ میں بدلنے کا آپشن دے گا۔ ڈارک موڈ منتخب کرنے کے بعد، وٹس ایپ میں آپ کو ڈارک موڈ دکھائی دے گا۔

whatsApp Dark Mode Steps

اس کے علاوہ وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس موبائل فونز پر اپنے صارفین کےلئے اینیمیٹیڈ اسٹیکر بھی رلیز کردیئے ہیں۔ اس اینیمیٹیڈ اسٹیکر پیک کو اسٹیکر ٹیب سے منسلک کیا گیا ہے جوپہلی ہی ایپ پر موجود ہے۔ آپ کو صرف اسٹور سے یہ اینیمیٹیڈ پیک ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہے ۔