واٹس ایپ کی اینڈروئیڈ پر فنگرپرنٹ انلاک سیٹنگ کیسے کرین؟

Tips and Tricks

فروری میں آئیفون میں ٹچ آئی ڈی اور فیس آئی ڈی شامل کرنے کے بعد واٹس ایپ نے بھی آخرکار اینڈروئیڈ صارفین کےلئے ایک اضافی سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ایپ کو کھولنے کےلئے فنگرپرنٹ انلاک کا آپشن بھی شامل کردیا ہے۔

اس سیٹنگ کو لگانے کےلئے اس طریقہ پر عمل کریں:

1- پہلے اپنی واٹس ایپ اپلیکیشن کے سب سے اوپر دائیں کونے پہ واقع واٹس ایپ کی سیٹنگ(Setting) پہ جائیں جہاں پر تین ورٹیکل ڈاٹس موجود ہونگے۔

2- اس کے بعد اکائونٹ(Account) کے اوپر کلک کریں اور پرائیوسی(Privacy) پر کلک کریں۔

3- پرائیوسی سیٹنگ میں سب سے نیچے فنگرپرنٹ لاک(Fingerprint Unlock) کے اوپر کلک کریں اور اس کے بعد انلاک وتھ فنگرپرنٹ(Unlock with Fingerprint) کو آن کردیں۔
4- اس کے بعد شناخت کی تصدیق کرنے کےلئے فنگرپرنٹ کا اندراج کرنا پڑے گا جو آپ نے اپنے اینڈروئیڈ فون کو انلاک کرتے ہوئے کیا تھا۔

5- اس کے بعد آپ کو یہ منتخب کرسکتے ہیں کہ واٹس ایپ خودبخود کب لاک ہوجائے یعنی فوری طورپر، ایک منٹ کے بعد یا تیس منٹ کے بعد۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ کا فون لاک ہوا ہے پھر بھی واٹس ایپ کے ذریعے کالز کا جواب دے سکیں گے۔