وٹس ایپ پربھیجی جانی والی تصویروں کی کوالٹی کیسے برقرار رکھیں؟

Tips and Tricks
whatsapp image quality

فیس بک کی ملکیتی ایپلی کیشن وٹس ایپ بہت ہی مشہور ہوچکی ہے، آج کے دنوں میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ملے گا جس نے وٹس ایپ استعمال نہیں کیا ہو۔ اس ایپلی کیشن کو میسیجنگ، ویڈیو، تصاویر اور ڈاکیومینٹ شیئر کرنے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

خاص طور پر تصویریں شیئر کرنے کےلئے سب سے مشہور ایپلی کیشن ہے، جب بھی ہم کسی کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہیں تو ، عام طور پر صرف اس فوٹو کو منتخب کرتے ہیں اور اس کو پرائیوٹ چیٹ یا کسی گروپ میں بھیج دیتے ہیں۔ لیکن اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اس طرح سے تصویریں بھیجنے سے تصویر کا معیار اصلی نہیں رہتا ہے ، خراب ہوجاتا ہے۔

تاہم تصویر کے اصل معیار کو کھونے کے بغیر وٹس ایپ کے ذریعے تصاویر بھیجنے کے طریقے موجود ہیں۔ جو آپ کے لئے واقعی کارآمد ہوسکتے ہیں۔

پہلا طریقہ: تصویر کا نام بدلنا اور پھر بھیجنا

اگر آٌپ کو ایک یا دو تصویر بھیجنی ہو تو یہ کافی آسان طریقہ ہے۔

1۔  فائل مینیجر/ ایکسپلورر کھولیں اور جس تصویر کو آپ بھیجنا چاہتے ہو اس کو ڈہونڈیں۔

File Manager

2۔  تصویر کو image.doc کا نام دیں، اور وصول کرنے والے بندے کے پروفائل پر جائیں اور اٹیچمینٹ یعنی پیپر کلپ آئیکن کو کلک کرکے مطلوبہ فائل کو منتخب کریں۔

Change File Name

3۔  وصول کرنے والے سے کہیں کہ موصول ہونے والی فائل کو دیکھنے کےلئے اسے .jpg میں تبدیل کریں۔

متعلقہ مضمون : واٹس ایپ میں آنے والے نئے چار فیچرس کون سے ہیں جس سے بہت سارے کام آسان ہوجائیں گے؟

دوسرا طریقہ : تصویروں کو کمپریس کرکے زپ فائل میں تبدیل کرنا

اگر تصویروں کی تعداد زیادہ ہے تو خاص طور پر یہ طریقہ موزوں ہے۔

1۔  اپنے فون کے فائل مینیجر یا کسی تھرڈ پارٹی کمپریشن ٹول کا استعمال کرکے پورے امیج فولڈر کو کمپریس کرلیں۔

File Compression

2۔  پھر زپ فولڈر کو فائل مینیجر / ایکسپلورر سے وصول کنندہ کو شیئر کرلیں۔

3۔  وصول کرنے والے کو زپ فولڈر انکمپریس کرنے کو کہیں۔

تیسرا طریقہ: تصویر کو بطور ڈاکیومینٹ منتخب کریں

وٹس ایپ چیٹ میں اٹیچمینٹ آئکن کے اوپر کلک کریں اور پھر ڈاکیومینٹ میں جائیں پھر فائل مینیجر/ ایکسپلورر کھل جائے گا یہاں پر تصویر کا انتخاب کریں اور تصویر پوری کوالٹی میں بھیجی جائے گی۔

Whatsapp File Selection