سائیبر ایگریکلچر کیا ہے۔؟

Agriculture
Cyber agriculture

MIT Media lab کے محققین کی ٹیم نے باٹنی، مشین لرنگ ایلگورتھم، اور کیمیسٹری کا استعمال کرتے ہوئے تلسی کے پودے کی خصوصیات تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اور اب تلسی کے پتے پہلے سے زیادہ سوادی اور میٹھے ہون گے، یاد رہے کہ اس میں کوئی بھی جینیاتی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

محققین نے ذائقہ دار مالیکیولس کو بڑھانے کے لیے کمپیوٹر ایلگوریتھم کا استعمال کیا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ سائیبر ایگریکلچر ایک نیا شعبہ ہے  اس شعبے کو مزید آگے لے جانے کی ضرورت ہے اور اب ماھرین کا یہ گروپ جڑی بوٹیوں کی انسانی بیماری سے لڑنے والے خصوصیات کو بڑھانے کے لیے آرٹیفیسیل انٹیلیجنس کا استعمال کر رہے ہیں، اور اس کے علاوہ امید ظاھر کی ہےکہ مستقبل میں  کسانوں  کوموسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کون سے فصلوں کو اگانا چاہیے تاکہ فصلیں بدلتی ہوئی موسموں کا مقابلہ کر سکیں  ۔۔۔

ماھریں کی یہ ٹیم ایک ایسی اوپن سورس ٹیکنالاجی کے اوپربھی کام کررہی ہے جس میں سینسنگ ، مشین لرنگ اور ڈیٹا اکیوزیشن کو زرعی تحقیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس سے پہلے زرعی تحقیق کے اوپر بہت زیادہ وقت لگتا تھا لیکن اب صرف پودے کی اوپر ہونے والی تحقیق کی معلومات کو مشین لرنگ ایلگوریتھم میں ڈال دو اور پھر ایلگوریتھم اس ڈیٹا کوپروسیس کرکےلاکھوں ممکنہ نتیجوں کو دکھاتا ہے اور پھر سے ساری نتیجوں کو پروسیس کیا جاتا ہے اور آخر میں صحیح نتیجے دھونڈ کے صارف کو دکھاتا  ہے۔

ماھرین کا کہنا ہے کہ اس ٹول بننے سے زرعی محققین کی سالوں کی محنت کا صلا بہت کم ٹائیم میں آ جا تا ہے۔