کیا ہماری زمین پھٹنے کے قریب ہے؟

Earth
Space discovery Astronomers warn of colossal galaxy explosion heading towards Earth

سڈنی : آسٹریلوی فلکیات کے ماھرین نے زمین کی طرف بڑھتی ہوئی ایک کہکشان پھٹنے کا انتباہ کیا ہے جس سے ھماری زمین بھی نشانہ بن سکتی ہے۔ ابتدائی انسانون نے ساڑے تین لاکھ سال پہلے ایسے دھماکے دیکھے ہونگے جو محققین کے مطابق بہت جلد دوبارہ ہوسکتے ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے ایک خاص قسم کی گئس بننے سے ہوتے ہیں جس کو فرمی ببلس(Fermi bubbles) کہا جاتا ہے جو چند ملین سال پرانے ہیں یہان پر یہ بات ایک معمہ بن گئی ہے کہ ببلس کی تشکیل پہلی بار کیسی ہوئی اس کے باریے میں سڈنی یونیورسٹی کے محققین نے قابل تعبیر وضاحت کی ہے۔

فرمی ببلس  گرم جوھری توانائی کے ایک شعلے سے پیدا ہوئے تھے جو تقریبا ساڑے تین لاکھ سال پہلے کہکشان کے قطبوں پہ آگئے تھے جس کی شعائیں ھزاروں نوری سالوں تک اسپیس میں گردش کرتی رہیں گی۔ اس رسرچ کے مصنف جوس بلینڈ ہاوتھورن کے مطابق اس کا اثر 300,000 سالوں تک کہکشان کے مرکز میں چمکتا رہے گا۔

مسٹر بلینڈ ہاوتھورن نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایسا ہی دھماکہ 10 ملین سال پہلے بھی ہوا تھا جو بھی زمین کی طرف بڑھ سکتا تھا لیکن اس ٹائیم ھماری کہکشان اس دھماکے سے بچ نکلی، اور اب یہ بات اھمیت کی حامل ہے کہ جو دھماکہ 10 ملین سال پہلے ہوا تھا جس کا جیٹ اب ہماری طرف پہنچ رہا ہےشاید اس آتش فشانی کو ابتدائی انسانوں نے دیکھا ہوگا۔

محققین نے حبل ٹیلی اسکوپ سے میجیلانک اسٹریم (Magellanic Stream) کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار ھماری کہکشان اس آتش فشانی کی لپیٹ میں آسکتی ہے، یاد رہے کہ میجیلانک اسٹریم ایک گئس کا 600000 نوری سال لمبا آرک ہے جو دو ڈارف کہکشانوں(dwarf galaxies) کے پیچھے گھومتا ہے اور یہ سارا کہکشانوں کا جھگا ھماری کہکشان Milky way کے پیچھے گھومتا ہے۔ جو رات کے ٹائیم زمین سےآدھے آسمان میں پہل جاتا ہے۔

ماھرین کے مطابق حبل ٹیلی اسکوپ سےتازہ ترین مشاہدے سے پتا چلتا ہے کہ ھائڈروجن گئس کا کافی حصہ میجیلانک اسٹریم کو ٹھنڈا رکھتا ہے جب کہ اب پتا چلا ہے کہ  اس اسٹریم کے تین ایسے حصے بھی دیکھے گئے ہیں جہان پر گئس غیرمعمولی طور پر گرم ہے۔ مسٹر بلینڈ کے مطابق یہ ایک واضح علامت ہے کہ اسٹریم کے یہ گرم حصے اس آتش فشانی کو ھماری کہکشان کی طرف لے آنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جو ھماری زمین کو بھی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔