جوس کا ایک گلاس جو تمام بیماریوں کو ختم کرسکتا ہے۔

Health
Beets,Carrots and apples juice that destroys all diseases.

جب چقندر ، گاجر اور سیب کے جوس کو اچھی طرح مکس کرلیں تو آپ کو کیا ملے گا؟

یہ کسی جادوئی دوائی سے کم نہیں، صحت پہ حیرت انگیز اثرات  کی وجہ سے اس مشروب نے دنیا بھر میں ایک الگ ہی پہچان بنا ڈالی ہے۔  پہلی بار پھیپھڑوں کے کینسر اور دیگر مختلف بیماریوں کے علاج میں روایتی طور پر چینی طبی ماہرین نے استعمال کرنا شروع کیا تھا۔

اس کےلئے آسٹریا کے  ڈاکٹر روڈولف بریس کا ذکر کرنا ضروری ہے جس نے کینسر کا بہترین قدرتی علاج تلاش کرنے کےلئے اپنی ساری زندگی وقف کردی تھی۔ وہ اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ مہلک ٹیومر سیل مضبوط گوشت کی مدد سے ہی زندہ رہ سکتے ہیں۔ اس نے بیالیس دن کی مدت کےلئے ایک تھراپی تیار کی جس میں مریض صرف چائے اور خصوصی سبزیوں اور پہلوں کا جوس ہی استعمال کرسکتا تھا جس کا بنیادی جزو چقندر تھا جس سے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے تھے، اس طریقے کی مدد سے کینسر اور دیگر عارضی بیماریوں سے پنتالیس ہزار سے زیادہ افراد ٹھیک ہوگئے تھے۔

پہل اور سبزیاں ایک غیر معمولی دوائی کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں

یہ سادہ معجزانہ مشروب دو طرح کی سبزیوں اور ایک خاص قسم کے پہل کا مرکب ہے۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں کو ان پہلوں کی خصوصیات کا پتا ہوگا۔

سیب جس میں وٹامن اے، گروپ بی، سی ، ای، کے اور معدنیات جس میں میگنیشیم ، پوٹاشیم، فاسفورس، کیلشیم، سوڈیم اور آئرن موجود ہے۔ کاربوہائیڈریٹ کی اعلی اجزاء خصوصا فروٹکوز اور گلوکوز کی بدولت سیب جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور تھکاوٹ کو روکتا ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے سیب کے اندر ایک مضبوط امیونوسٹیمولیٹری اثر ہے۔ یہ وائرس ، بیکٹریا اور آزاد ریڈیکلس سے لڑنے میں بہت موثر ہے اور اس کے علاوہ وزن کم کرنے اور ہاضمے کے عمل کو تیز کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

گاجر وٹامن اے، بی ، سی، ای اور کے کےلئے مشہور ہے۔ اس میں معدنیات کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور سیلینیم موجود ہوتے ہیں۔ قدرتی طور پر گاجر کو آنکھوں کی نظر کےلئے بھترین سمجھا جاتا ہے جب کہ یہ فالج کےخطرے کو کم کرتا ہے اور مضبوط اینٹی کینسر اثر بھی رکھتا ہے۔

چقندر میں وٹامن اے، بی، سی اور آئرن ، کاپر ، میگینشیم اور پوٹاشیم بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ یہ دل ، خون کی نسوں، جگر اور پورے نظام ہاضمہ پر فائدہ مند اثر ڈالتا ہے اور کینسر سے بچانے کےلئے اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

اس مشروب کے استعمال سے کینسر کے مریضوں کو امید ملتی ہے

یہ جوس کینسر میں مبتلا لوگوں کےلئے بہت فائدیمند سمجھا جاتا ہے۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج میں نہ صرف فائدیمند ثابت ہوتا ہے، بلکہ یہ تقریبا تمام قسم کے مہلک ٹیومر خلیوں کی نشوونما کو روکتا ہے۔ چقندر میں امائنوایسڈ بیٹین ہونے کی وجہ سے اس میں کینسر سے لڑنے کی خصوصیات موجود ہے، چقندر کو لیوکیمیا کا روایتی علاج سمجھا جاتا ہے۔

دل اور خون کے رگوں کی حفاظت کرتا ہے

یہ مکسچر دل کےلئے بہت اچھا دوست سمجھا جاتا ہے، گاجر ، سیب اور چقندر کی بدولت یہ دوا کسی اکسیر سے کم نہیں ہے۔

گاجر کا جوس فائٹونیوٹرینٹ (phytonutrients) ہے جو دل کی صحت کو فروغ دیتا ہے جیسے الفا، بیٹا کیروٹین اور لیوٹین۔

سیب کی بدولت خراب کولیسٹرول(ایل ڈی ایل) کی بڑہتی ہوئی سطح پر مثبت اثر ہونے لگتے ہیں، بلڈ پریشر کو ریگیولیٹ کرنے اور دل کی مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔

چقندر خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کےلئےشریانوں کو لچکدار بنانے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ خبر : مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے کے 7 طریقے

جسم کو تندرست کرتا ہے اور انفیکشن سے بچاتا ہے

  • چقندر ، گاجر اور سیب کا قدرتی جوس جگر اور خون کی صفائی میں موثر بنتا ہے۔
  • اس کا جسم پر الکلائن اثر پڑتا ہے اور زہریلے مادون کو صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
  • سیب میں ڈیٹوکسیفائنگ کی خاصیت ہوتی ہے، اور یہ پیکٹین غذائی ریشہ دار مادے سے بھرپور ہے جو زہریلے مادوں کو اپنے آپ سے چپکالیتے ہیں اور آنتوں میں ہضم کھانے کی باقیات خراب مادوں کو نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
  • چقندر میں آئرن کی موجودگی پورے نظام کو صاف کرنے اور خون کی تیاری کےلئے طاقتور ذریعہ ہے۔
  • گردوں، جگر اور لبلبہ کی صحت کو برقرار رکھنے کےلئے تینوں اجزاء کا انفیوژن بہت ہی کارگرثابت ہوتا ہے۔
  • یہ مشروب مضبوط اینٹی بیکٹیریل اور انیٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے انفیکشن اور انفلیمیشن سے بچاتا ہے۔

جلد کو صحتمند اور طاقتور بنانے میں مدد کرتا ہے

مختلف مطالعوں سے پتا چلتا ہے کہ چقندر ، گاجر اور سیب کے جوس میں ہر وہ چیز ہوتی ہے جو آپ کے جلد کےلئے اہمیت کی حامل ہے۔

یہ پمپلس اور مہاسیوں سے جلد کو پاک رکھتا ہے، بہت ہی عمدہ اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ بھی ہے جو وائرس اور بیکٹریا سے وابستہ جلد کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ الرجی کا بھی علاج کرتا ہے۔

قدرتی اجزاء کی بدولت یہ مشروب  جھریاں، خشکی اور خراب شدہ جلد دوبارہ سے بحال کردیتی ہے۔

انکھوں کے بینائی کی حفاظت کرتا ہے

اس مشروب کی مدد سے خشک ، سرخ اور تھکی ہوئی آنکھوں کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، یہ قدرتی جوس آپ کو کمپیوٹر پر طویل عرصے تک کام کرنے کے بعد اپنی آنکھوں کو آرام کرنے اور ان کی قدرتی صحت کو محفوظ  رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ وٹامن اے کی کافی مقدار وژن کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

خواتین کی صحت کے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

جن خواتین کو ماہواری میں شدید درد ہوتا ہے ان کو یہ مشروب پینی چاہیے یہ تکلیف دہ درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک ہی وقت میں آئرن کے نقصان کو پورا کرتا ہے اور ماہواری سے وابستہ تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

چقندر ، گاجر اور سیب کا جادوئی مشروب کیوں ہرروز پینا چاہیے

یہ مشروب کینسر سے بچاتا ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، دماغ کو طاقتور بناتا ہے، میمری کو متحرک کرتا ہے اور جسم کو صاف کرتا ہے، انفیکشن اور سوجن سے بچاتا ہے، وژن کی کمی کو دور کرتا ہے، جلد کی حفاظت اور پرورش کرتا ہے ، دل اور خون کی رگوں کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Source: healthyfoodvision.com