باقاعدگی سے ورزش کرنے سے کینسر کے سات اہم قسموں سے بچا جا سکتا ہے۔

Health

ایک نئی تحقیق کے مطابق  باقاعدگی سے ورزش کرنے سے کینسر کے سات اہم قسموں سے بچا جا سکتا ہے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ جتنا ورزش کرین گے اتنے کینسر کے خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

محققین نے یہ نتیجہ ڈیٹا کے ایک بہت بڑے پول سے حاصل کیا ہے جس میں 750,000 سے زائد مرد اور خواتین شامل تھے۔

اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ تجویز کردہ جسمانی ورزش نمایا طور پر بریسٹ(Breast)، کولن(Colon)، اینڈومیٹریال(Endometrial)، کڈنی(Kidney)، لور(Liver)، مائیلوما(Myeloma) اور نان ہڈکن لیمفوما(Non-Hodgkin lymphoma) کینسر  کے خطروں کو کم کردیتی ہے۔

 محققین کے واضع کردہ رہنمائی کے مطابق ہلکی سرگرمی کے ہفتے میں تین سے پانچ گھنٹے جب کہ زیادہ بھرپور سرگرمی ہفتے میں ایک سے تین گھنٹے کرنی چاہئے۔

اس تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مشن کے لئے جتنی سختی سے ورزش کرو گے اتنا کینسر کے خطرات کم ہوجائیں گے۔

خاص طور پر مردوں میں کولن کینسر(Colon cancer) کے خطرات کو ورزش سے 8 سے 14 فیصد کم کیا گیا تھا۔

خواتین میں بریسٹ کینسر میں بھرپور ورزش سے 6 فیصد سے 10 فیصد کمی پائی گئی، اینڈومیٹریال کینسر میں 10 سے 18 فیصد کمی پائی گئی، کڈنی کینسر میں 11 سے 17 فیصد کمی پائی گئی، مائیلوما کینسر میں 14 سے 19 فیصد کمی پائی گئی، جگر کے کینسر میں 18 سے 27 فیصد اور جب کہ نان ہڈکن لیمفوما میں 11 سے 18 فیصد کمی پائی گئی۔

اس تحقیق میں شامل محققین کا کہنا ہے کہ ورزش کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں کہ یہ ہماری وزن میں کمی لاتی ہے جب کہ اس کے علاوہ انسولین ریگیولیشن اور ایسٹروجن جیسے جنسی ہارمونز کے لئے بھی بیحد ضروری ہے ۔ سوجن اور مدافعتی نظام پر بھی اس کے اہم اثرات ہوتے ہیں ۔ ان سب فائدون کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزانہ ورزش سے کینسر کے مختلف اقسام کے اثرات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

Source:webmd.com