آسمانی بجلی گرنے کے نقصان سے بچانے والی راڈ کیسے بنائیں؟

Science
Lightning rod protection

آسمانی بجلی گرنا ایک فطری عمل ہے جس میں بعض موسمی حالتوں سے فضا میں منفی چارج بنتی ہے اور جب کہ زمین پر مثبت چارج تیار ہوجاتی ہے۔ جب یہ چارجز بڑہتی ہیں تو ایک دوسرے کی طرف جانے کے راستے تلاش کرتی ہیں۔ آسمان میں پیدا ہونے والے کرنٹ کا تیز بہاو فضا سے سفر کرتا ہے تو انتہائی بڑی تعداد میں چارجز زمین کی طرف گرتی ہیں جس کو آسمانی بجلی یا (Lightning) کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ کرنٹ ہمیشہ وہی راستہ ڈہونڈتا ہے جس سے اس کو بہنے میں کم سے کم وقت لگے۔ یہی وجہ ہے کہ عمارتوں ، درختوں اور دیگر لمبی بناوٹوں پر آسمانی بجلی گرنے کے امکان زیادہ ہوتے ہیں۔

آسمانی بجلی کے نقصان سے بچنے کےلئےلائیٹنگ راڈ کو استعمال کیا جاتا ہے،  یہ لائیٹنگ راڈ کم مزاحمت والے راستے کے ساتھ ماحول کا نیگیٹو چارج زمین کے پازیٹو آئینس کو مہیا کرتی ہے۔

اس کو بنانے کےلئے ایک موٹے زیادہ کنڈکٹو دہات کی ضرورت ہوگی جس میں کاپر کو استعمال کیا جاسکتا ہے یاد رہے کہ اس کا کونا سیدہا زمیں سے ملانا ہوگا بیچ میں کہیں آرک وغیرہ کے نکلنے سے آسمانی بجلی آگہ یا دہماکہ کا سبب بن سکتی ہے۔

اس راڈ کو سب سے پہلے آمریکن طبعی ماہر بنجامن فرینکلن نے بنایا تھا اس کو بنانا بہت آسان ہے۔ اس کو عمارت کی چھت پہ لگایا جاتا ہے یہ راڈ ایک انچ (2 سینٹی میٹر) کے قطر کی ہوسکتی ہے۔ اس کو الیومینیم یا تانبے کی تار سے جوڑا جاتا ہے جس کا قطر بھی ایک انچ تک کا ہو ۔ اور اس تار کو قریبی زمین میں لگائی ہوئی کنڈکٹو گرڈ سے منسک کیا جاتا ہے۔

لائیٹنگ راڈ کے مقصد کو اکثر غلط سمجھا جاتا ہے بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ لائیٹنگ راڈ ہی آسمانی بجلی کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔ جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اور یہ کہنا درست ہوگا کہ لائیٹنگ راڈ ہی آسمانی بجلی کو کم ریزسسٹینس کا راستہ مہیا کرتی ہے جس سے کرنٹ بغیر کسی نقصان کے زمین میں ختم ہوجاتا ہے۔

جب بھی آسمانی بجلی گرتی ہے تو یہ راڈ خطرناک بجلی کے کرنٹ کو بغیر کسی نقصان کے زمین کی طرف لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔ جب کہ اس راڈ کو اس طرح سے بنایا جائے کہ وہ ایک بہت زیادہ کرنٹ کے بہاؤ کو سنبھال سکے۔

اگر لائیٹنگ اسٹرائیک کسی ایسے مادے سے لگے جو اچھا کنڈکٹر نہیں ہے تو اس مادے کو آسمانی بجلی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچائے گی۔ لائیٹنگ راڈ سسٹم ایک بہت ہی اچھا کنڈکٹر ہے جو آسمانی بجلی کے کرنٹ کو بغیر کسی نقصان کے زمین میں دفن کر دیتا ہے۔

اگر آپ ایسے بناوٹوں کی حفاظت کےلئے کوشش کررہے ہیں جو بلکل کہلے میدان میں ہیں اور لائیٹنگ راڈ لگانا چاہتے ہیں تو راڈ کو ہمیشہ اس جگہ یا عمارت سے اوپر لگانا چاہیے۔

لائیٹنگ پروٹیکشن سسٹم کے اہم حصے :

آسمانی بجلی سے بچاؤ کا سسٹم تین اہم حصوں پر مشتمل ہے۔

1۔  راڈ یا ایئر ٹرمینلز

یہ حصہ لگائی جانے عمارت یا بناوٹ پر سب سے اوپر لگایا جاتا ہے جو آسمانی بجلی کو پکڑنے کا کام کرتا ہے۔ اس راڈ کو الگ الگ سائز اور ڈزائن میں بنایا جاسکتا ہے۔ اکثر لمبے نوکدار ، سئی کی طرح ہوتے ہیں۔ جس کو ایک بیچ والی تار کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

Aerial antenna of Lightnning Protection systems

2۔  کنڈکٹر کیبل

یہ بہت ہیوی کنڈکٹر کیبل ہوتی ہے جو ایئر ٹرمینل سے زمین تک کرنٹ لے جانے کا کام کرتی ہے۔ اس کا ایک حصہ ایئر ٹرمینل سے بہت ہی اچھے طریقے سے ملایا جاتا ہے جب کہ دوسرا حصہ زمین میں لگی ہوئی راڈ میں ملایا جاتا ہے۔

Conductor cabble of Lightening Protection System

3۔  گرائونڈ راڈ

یہ لمبی، بہت بہاری راڈ جس کو زمین کے اندر بہت نیچے لگایا جاتا ہے۔ کنڈیکٹر کیبل کو اس ہیوی راڈ سے ملایا جاتا ہے تاکہ اس عمارت پر آسمانی بجلی گرتے ہی ایئر ٹرمینل سے ہوتی ہوئی کنڈکٹر کیبل سے گرائونڈ راڈ کے ذریعے زمین میں ختم ہوجائے۔

Ground Rod

کنڈکٹر کیبل اور زمینی راڈ آسمانی بجلی کے تحفظ کے نظام کے سب سے اہم حصے ہیں۔ جس کا کسی بھی بناوٹ کو بچانے میں اہم کردار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ لائیٹنگ پروٹیکشن سسٹم کو اگر صحیح طریقے سے نہیں بنایا گیا تو آسمانی بجلی گھر یا عمارت کے اندر دستیاب کسی بھی کنڈکٹر کو استعمال کرنے کا اتنخاب کرسکتی ہے۔ اس میں موبائل فون، کیبل یا بجلی کی تاریں، پانی یا گئس پائپ لائن بھی شامل ہوسکتی ہے۔

آسمانی بجلی عام طور پر ان میں سے ایک یا ایک سے زیادہ راستوں پر چل سکتی ہے، بعض اوقات ایک بہتر کنڈکٹر تک پہچنے کےلئے گرنے والی جگہ پہ دائیں بائیں میں چلتی رہتی ہے جب تک اس کو زمین میں ختم ہونے کےلئے موزوں راستہ نہیں ملتا ۔ تو یقینا اگر یہ سسٹم صحیح طریقے سے نہیں بنایا گیا تو بہت نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

لائیٹنگ پروٹیکشن سسٹم آسمانی بجلی کو روکتا نہیں ہے بلکہ اس کو بہتر اور محفوظ راستہ فراہم کرتا ہے۔ ایئر ٹرمینل، کنڈکٹر کیبل اور گرائونڈ راڈ مل کر اس عمارت کو نقصان سے بچا کے خطرناک کرنٹ کو زمین دوز کرنے کا کام کرتی ہیں۔