کیا انسانی دماغ ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔؟

Science
Quantum material

انڈیانا : پرڈیو یونیورسٹی آمریکا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک ایسا کوئینٹم مٹیریئل Quantum material تیار کیا ہے جو فیوچر میں انسانی دماغ سے کمپیوٹر میں معلومات کو منتقل کر پائے گا۔

اس وقت یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لیکن آنے والے ٹائیم میں محققین پورے انسانی دماغ کی کیمیسٹری کو جاچنے کےلیے معلومات کو کلائوڈ یا کمپیوٹر پہ رکھنے کے قابل ہو جائیں گے، اس وقت یہ تصور صرف  سائنس فکشن کی طرح ہی لگ رہا ہے۔

اس کوئینٹم مٹیریئل کو نکلیٹ لیٹائیس (Nickelate lattice) کہا جاتا ہے، ماھریں کا کہنا ہے کہ یہ مٹیریئل دماغ کے الیکٹروکیمیکل سگنلس کو الیکٹریکل ایکٹیوٹی میں تبدیل کر سکتا ہے اور پھر اس الیکٹریکل ایکٹیوٹی کی کمپیوٹرکی مدد سے تشریح کی جاتی ہے۔ اس کی مدد سے ایسے کمپیوٹنگ ڈوائیس بنائے جا سکتے ہیں جو انسان کی یاداشت کو محفوظ اور منتقل کر سکے گا۔

تصور کریں کہ انسان کے دماغ میں ایک ایسا الیکٹرانک ڈوائیس لگا ہوا ہو جو دماغ کے ساری یاداشت کو محفوظ کرتا جائے اور جب دماغ کام کرنا چھوڑ دے تو ان ساری یاداشت کو دوبارہ سے بحال کر سکے۔

اس وقت تک تو ھم یہ صرف سائنس فکشن موویز میں دیکھتےآرہے ہے لیکن فیوچر یہ ساری باتیں حقیقت میں تبدیل ہوجائیں گی۔